انسداد تجاوزات مہم : بلدیہ کا عملہ جرمانوں کی مد میں لاکھوں روپے بٹور گیا

Published on December 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

حیدرآباد(رپورٹ*علی رضا رانا)بلدیہ عملہ انسداد تجا و ز ا ت کاروائیوں کے دوران کس قانون کے تحت جرمانے وصول کرکے تجاوزات قابضین واپس کرتا ہے اوروصول کئے گئے جرمانوں کی بڑی رقم کہاں خرچ کی گئی بڑاسوال بن گیا،اینٹی انکروچمنٹ سیل کا عملہ کئی سالوں سے انسدادتجاوزات کاروائیوں کے نام پر ٹھیلوں ،پتھاروں اورقابضین سے جرمانوں کی مد میں بھاری رقوم وصول کرچکا ہے، بلدیہ کی اربوں روپے مالیت کی اراضی لینڈ مافیا ،بلڈرز اور قابضین سے واہ گزار کرانے کی کاروائیاں عملے کے پاس مشنری ودیگر سہولیات نہ ہونے کے باعث تعطل کا شکارہے،میئرمیونسپل کارپوریشن نے دانستہ طور پرمشنری نہیں خریدی،،لطیف آباد کے تمام گرین بیلٹس ،پارکس قابضین کے قبضوں میں ہیں ،تفصیلات کے مطابق سٹی اورلطیف آباد کے تمام علاقوں میں بااثر لینڈما فیا، بلڈرز ،قابضین نے بلدیہ اعلی حیدرآباد سمیت دیگر اداروں کی اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی ،گرین بیلٹس،سڑکوں،گلیوں ،چوراہوں،نالوں ،نالیوں،فٹ پاتھوں اوررفاعی پلاٹس پر قبضے کرکے تجاوزات اورپختہ تعمیرات کررکھی ہیں جبکہ اعلی عدلیہ اورسندھ حکومت کی جانب سے تمام تجاوزات ختم کرانے اورسرکاری اراضی لینڈمافیا سے واہ گزار کرنے کے واضح احکامات موجود ہیں ،مگران احکامات پر عملدرآمد نہیں کیاگیاہے ،روزانہ کی بنیاد پر سٹی لطیف آباد کے علاقوں میں انسدادتجاوزات نام پر کاروائیوں کے دوران درجنوں ٹھیلوں پتھاروں کوتحویل میں لے کر جرمانے وصول کرنے والے بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل کی سرکاری اراضی پر قابضین سے واہ گزار کرانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ،بلد یہ عملے کا موقف ہے کہ انہیں مشنری ودیگر سہو لیات اورسیکورٹی کی عدم فراہمی کے مسائل ہیں ،مگر دوسری طرف بلڈرز مافیااوربااثرافرادکی ایماء پرقیمتی پلاٹس اوراراضی واہ گزار کرانے کے لئے بلدیہ عملہ بھاری یومیہ کرائے پرمشنری حاصل کرلیتا ہے ،جبکہ بعض اوقات مشنری بااثرافراد کی جانب سے بھی فراہم کی جاتی رہی ہے ،بلدیہ عملہ اعلی عدلیہ کے احکامات کی سنگین خلاف ورزیوں کرتے ہوئے کاروائیوں کا رخ صرف معمولی پتھاروں ٹھیلوں تک محدود کررکھا ہے جنہیں تحویل میں لے کر جرمانے وصول کئے جاتے ہیں ،مگر اب تک یہ واضح نہیں کہ بلدیہ عملہ کس قانون کے تحت جرمانے وصول ،تجاوزات کی واپسی اوروصول کی گئی رقم کتنی اورکہاں خرچ کی گئی ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر صغیر احمد قریشی، جنرل سیکریٹری علی محمد سھتوو دیگر کا پارٹی قیادت کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی شدید مذمت
حیدرآباد(رپورٹ*جنید علی گوندل)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر صغیر احمد قریشی، جنرل سیکریٹری علی محمد سھتو، اطلاعات سیکریٹری احسان ابڑو نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری،ادی فریال تالپور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پہ ڈالنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کی فاشسٹ حکومت اپنی تباھی کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی تباہی کے درپے بنی ہوئی ہے، اقتدار میں آتے ہی عمران نیازی اپوزیشن کو ختم کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت اپنے کرپٹ اور نااہل وزیراعظم اور ان کے ساتھیوں کی کرپشن اور نااہلی پر عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے صرف مخالفین کیخلاف کرپشن کرپشن کا ڈھنڈورا پیٹنے میں مصروف ہے تاکہ صرف اپوزیشن کے کرپٹ ہونے کا تاثر پیدا کیا جاسکے اور علیمہ خان، علیم خان جہانگیر ترین زلفی بخاری سمیت درجنوں بدعنوان لوگوں کو تحفظ دیا جا سکے۔ وزیراعظم عمران خان سالہا سال سے خیراتی ادارے چلانے کے نام پر چندے کے کروڑوں روپے اپنے ذاتی استعمال میں لانے اربوں روپے کی جائدادیں بنانے میں ملوث ہیں، قوم جاننا چاہتی ہے کہ آخر بنی گالا محلات کا کروڑوں روپے ماہانہ کا خرچ کون سی غیرمرعی طاقتیں برداشت کر رہی ہیں۔ ان کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ بھیک کی رقوم سے اربوں روپے کی جائدادیں اندرون اور بیرون ملک بنا چکی ہیں جس کا ثبوت علیمہ خان پر تین کروڑ کا جرمانہ ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے تحریک انصاف کی ناعاقبت اندیش حکمرانوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کے صبر کو آزمانے سے گریز کرے اگر صبر کا دامن ہاتھ سے چھوٹ گیا تو تحریک انصاف کے بزدل رہنماؤں اور ممی ڈیڈی ٹائپ کے نازک اندام کارکنوں کو چھپنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔ 

سابق رُکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ کا اخباری بیان
حیدرآباد(بیورورپورٹ)سابق رُکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل رینجرز ، سابق وزیرداخلہ کا ٹیلی ویژن پر انٹرویو کو مد نظر رکھتے ہوئے لاکھوں کی تعداد میں قانونی غیرقانونی ہتھیار رینجرز ہیڈ کوارٹر میں جمع کرانے کے احکامات دیتے ہوئے سندھ کے شہروں میں اور سپرہائی وے ، نیشنل ہائی وے ، سندھ پنجاب تک سرحد گاڑیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، انہوں نے کہاکہ ضرورت پڑنے پر اپنی جان ومال کے تحفظ کیلئے جانثاران پاکستان کروڑوں کی تعداد میں رینجرز کے شانہ بشانہ امن وامان کی صورتحال بگڑنے نہیں دیں گے، سندھ میں کاروباری لوگوں کو بڑا نقصان اُٹھانا پڑا ہے، ان کو تحفظ فراہم کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہاکہ وعام کی دولت لوٹ کر آنکھیں دکھانے والوں سے عوام لوٹی ہوئی دولت کی واپسی چاہتی ہے، دھمکیوں سے عوام مرعوب نہیں ہوگی، انہوں نے کہاکہ سیاسی فیلڈ مارشل لاور ماہر شعبہ جات پر مشتمل سویلین انقلابی کونسل ملک اور عوام کو بچاسکے گی۔ 

خراج تحسین کے مستحق ہیں وہ ادارے جو انسانیت کی خد مت پر یقین رکھتے ہیں ‘ آفتاب احمد تنیو
حیدرآباد(بیورورپورٹ)انسانیت کی خد مت عین عبادت ہے ۔خراج تحسین کے مستحق ہیں وہ ادارے جو انسانیت کی خد مت پر یقین رکھتے ہیں ان خیا لات کا اظہار پیمان المنائی ٹر سٹ اور فلپس مارسس کے زیر اہتمام منعقدہ مفت طبی کیمپ کی اختتامی تقر یب کے موقع پر مہمان خصو صی آفتاب احمد تنیو ( ڈپٹی سیکر یٹر ی پاپولیشن ویلفیئر )نے خصو صی خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انہوں نے اپنے محکمے کی جانب سے پیمان المنائی ٹر سٹ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کر تے ہوئے اور کہا کہ اگر پیمان کو ضرورت محسوس ہو تو ان کا محکمہ آئند ہ کیمپس میں تولید ی صحت کے حو الے سے خو اتین کی آگاہی کا سیشن کا اہتمام فراہم کر سکتا ہے ۔فلپس مارسس کمپنی کے ایگزیکیٹو آفیسر وقاص احمد نے اپنے خطاب میں کہہ کہ میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کر تا ہوں کہ مقامی آبادی پیمان المنائی ٹر سٹ اور فلپس مارسس کمپنی کی جانب سے فراہم کر دامفت طبی سہولیات سے بھر پور استفادہ کر رہی ہے ۔ام کا کہنا تھا کہ فلپس کمپنی فلاحی کا موں میں بھر پور طر یقے سے حصہ لیتی ہے جس کی نما یا ں مثال تسلسل کے ساتھ مفت طبی سہولیات کی فراہمی ہے کمپنی آئند ہ بھی اسی طر ح کے فلاحی کاموں کو جاری رکھی گی ۔اس موقع پر پر ائیوٹ اسکو ل فیڈ ریشن کے رہنما عبدالطیف راجپوت اور اصغر علی بھی موجود تھے ۔اصغر علی خطاب میں کہہ کہ پیمان المنائی ٹر سٹ نے جس کا ر خیر کا آغا زکیا ہے پر ائیوٹ سکول فیڈ ریشن کیمپ کے انعقاد کے لیے اسکولوں میں جگہ کی فراہمی اور دیگر سہولیا ت کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کر ائی ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہہ کہ کیمپ کے ماحول اور ادویات کے معیار اور اسٹاف کے رویے کو سراہاتے ہوئے کہا کہ پیمان المنائی ٹر سٹ اور فلپس مارسس کمپنی نے اس حو الے سے بھی منفر د روایت قائم کی ہے ۔اس موقع پر پیمان المنا ئی ٹرسٹ کی کو آرڈینٹر رضیہ عثمانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ صحت مند معاشر ے کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ افراد میں حفظان صحت کے حو الے سے شعور اجاگر کر نے بھی ضرورت ہے ۔خاص طور پر بچوں اور خو اتین کو صحت مند زندگی کے اصو لوں سے روشناس کروانے کے لیے مسلسل آگا ہی مہم کی ضرورت ہے ۔یہی وجہ ہے کہ پیمان المنائی ٹر سٹ فلپس مارسس کمپنی کا تعاون سے منعقد ہ مفت طبی کیمپ میں صحت و صفائی کے حو الے سے سیشن کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہہ کہ گزشتہ چار ماہ سے جاری فر ی میڈ یکل کیمپس کا آج اختتامی کیمپ ہے ۔اس دوران 15کیمپس 5لطیف آباد ۔اور ضلع حیدرآباد اور 10 کوٹر ی،ضلع جامشورو کے مختلف علاقوں میں لگا ئے گئے ۔اس موقع پر مونسپل کمیٹی کے نوید احمد ،عبدالوحید ،شاہد خانزادہ نے بھی شر کت کی اور آخر میں رضیہ عثمانی نے تمام مہمانوں کا بے حد شکر یہ ادا کیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes