بلوچستان کی سیکیورٹی ترجیحات میں شامل ہے، آرمی چیف

Published on December 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

کوئٹہ: (یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، سپہ سالار کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال برقرار رکھنا پاک فوج کی ترجیحات میں شامل ہے، افغان سرحد پر باڑ لگانے اور ایرانی بارڈر پر تعان بڑھانے سے صورتحال مزید بہتر ہو گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں صوبےکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ جام کمال نے صوبے میں امن و استحکام بالخصوص خوشحال بلوچستان پروگرام پر پاک فوج کے کردارکو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب اور پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی تعاون بڑھانے سے صورتحال مزید بہتر ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题