پاراچنار:عیدگاہ مارکیٹ میں دھماکہ،20افرادجاں بحق,50 سے زائد زخمی

Published on January 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments

blast

پاراچنار(یواین پی )عید گاہ مارکیٹ میں دھماکہ ہونے سے20افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ,10 زخمیوں کی حالت تشویشناکت بتائی جارہی ہےجبکہ مزید ہلاکتو ں کا خدشہ ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکہ پرانی سبزی منڈی میں اس وقت ہوا جب وہاں پر لوگوں کا سبزی خریدنے کیلئے رش لگا ہوا تھا۔
سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ ریسکیو آپر یشن بھی جاری ہے۔دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عید گاہ مارکیٹ میں تین دھماکے ہوچکے ہیں اور یہ چوتھا دھماکہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes