لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیراہتمام انسانیت کی بے لوث خدمت کامقصدصرف اللہ تعالیٰ کی رضاہے۔صاحبزادہ طہوراحمد

Published on December 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 545)      No Comments

فیصل آبا د (یواین پی)لاثانی میڈیا ترجمان کیمطابق لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام فیصل آبادکے مختلف شہری ودیہاتی علاقوں میں 3روزہ لاثانی فری میڈیکل کیمپنگ کااہتمام کیاگیا،چک نمبر 208ر۔ب،چک نمبر 215ر۔ب نیٹھڑی،لاثانی سیکرٹریٹ غلام رسول نگر ،چک نمبر 227ر۔ب کراڑوالااورچک نمبر 261ج۔ب نڑوالا بنگلہ میں کیمپس کااہتمام کیاگیا،پہلے ،دوسرے اورپانچویں کیمپ کاصاحبزادہ طہوراحمدسرکارنے افتتاح فرمایا ۔اس موقع پرلوگوں سے خطاب کرتے ہوئے آپ نے کہاکہ لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیراہتمام انسانیت کی بے لوث خدمت کامقصدصرف اللہ تعالیٰ کی رضاہے۔مخلوق خداکی خدمت کایہ جذبہ ہمارے مرشد کریم حضورصدیقی لاثانی سرکارکی تعلیمات اورنگاہ کرم کانتیجہ ہے،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن 1980سے مخلوق خداکی بے لوث خدمت کا پاکیزہ مشن جاری رکھے ہوئے ہے ،دیگر فلاحی شعبہ جات کی طرح موبائل میڈیکل کیمپنگ کے ذریعے مستحقین کوعلاج معالجے کی فری سہولیات فراہم کرناہمارے فلاحی مشن کااہم حصہ ہے۔چک نمبر 227ر۔ب کراڑ والاکیمپ کاباقاعدہ افتتاح محکمہ سوشل ویلفےئروبیت المال فیصل آباد کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ویلفےئرآفیسرز مسز صوفیہ رضوان اورمس معان نے کیا،افتتاح کے بعد انہوں نے کیمپ کاوزٹ کیا،ادویات کاجائز ہ لیا،اپناچیک اپ کرایا اورمریضوں سے خصوصی بات چیت بھی کی،وہاں پر گداگری کیخلاف ریلی کابھی اہتمام کیاگیا ۔میڈیکل کیمپس میں سپشلسٹ ڈاکٹرزعبدالرحمن (ایم بی بی ایس ،ایم ڈی پلمونولوجی،ٹی بی وچیسٹ سپشلسٹ)،ڈاکٹر عبدالسلیم (ماہر امراض جگرومعدہ )اورڈاکٹر محمد آصف (ڈی ایچ ایم ایس،ڈی ای ایچ ایم)نے اپنی خدمات سرانجام دیں۔ان کیمپس میں 1400سے زائدمریضوں کافری چیک اپ کیاگیا اورانہیں ادویات بھی فری فراہم کی گئیں۔تمام کیمپس میں مریضوں کیلئے چائے کے لنگر شریف کاخصوصی طور پر اہتمام کیاگیا تھا۔پیر محمد اصغر نقشبندی اورمحمد نعیم نقشبندی نے بطور روحانی معالج دم ڈیلنگ کی ڈیوٹی دی جبکہ محمد اظہر نقشبندی نے سلسلہ عالیہ لاثانیہ کے لٹریچر کے اسٹال لگانے کابھی اہتمام کیا۔اہل علاقہ نے چےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل اورکارکنان کے سچے جذبے کوبھرپورخراج تحسین پیش کیااوردل کی اتھاہ گہرائیوں سے دعائیں دیں۔مرکزی مجلس شوریٰ کے اعلامیے کیمطابق اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں رزق حلال کے ذریعے لوگوں کی خدمت کرناہی منظورومقبول ہوتاہے،اس لئے ہمیں ہر ممکن طریقے سے رزق حلال کماکراللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog