عید کے موقع پر بزرگ پنشنرز کو پریشان کرناباعث افسوس ہے:خورشید شاہ

Published on July 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

06
سکھر(یو این پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عید کے رمضان کے آخر میں جب عید سر پر ہے بزرگوں کو پریشانی میں مبتلا کرنا قابل افسوس ہے۔اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پنشنرز کوپنشن کی ادائیگی فی الفور ادائیگی یقینی بنائی جائے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ پوسٹ آفس اور بینکوں کو تعطیلات میں اور اوقات کار کے بعد بھی کھلا رکھا جائے تاکہ پنشنرز کو عید کے موقع پر پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جاسکے۔خورشید شاہ نے کہا حکمران رمضان میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا وعدہ بھی وفا نہ کرسکے۔شہری لوڈشیڈنگ جبکہ بزرگ پنشن کے حصول کیلئے پریشان ہیں ۔خیال رہے کہ کئی شہروں میں بینکوں کے لنک ڈاﺅن ہونے اوراے ٹی ایم مشینوں کے آﺅٹ آف کیش ہونے سے تنخواہ دار طبقہ کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔کہیں چیک کیش نہ ہوئے تو کہیں عملے نے ناروا سلوک کیا۔اے ٹی ایم مشینیں بس منہ چڑاتی رہیں۔کہیں رقم موجود نہیں تو کہیں نیٹ ورک کا مسئلہ۔جس پر ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی مشکلات کا شکا رہوگئی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy