ریڈیوپاکستان بہاولپورکے سٹیشن ڈائریکٹراورپروگرام منیجرکوبرطرف کیاجائے میرآغاکریم اللہ خاں

Published on February 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

\"RYK
رحیم یارخان( یواین پی)جئے سرائیکی قومی موومنٹ کے مرکزی رہنمامیرآغاکریم اللہ خاں ایڈووکیٹ،رئیس شفیق احمدایڈووکیٹ،شاہدرشیدبھٹہ ایڈووکیٹ،جام اسلم بھٹی ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرائیکی طلباء بہاول پورکی بلاجوازگرفتاریوں کی شدیدمذمت کی اورفوری طورپران کی رہائی کامطالبہ کیاہے انہوں نے کہاکہ ریڈیوپاکستان بہاولپورکے سٹیشن ڈائریکٹراورپروگرام منیجرکوبرطرف کیاجائے ریڈیوپاکستان بہاولپورمیں سرائیکی زبان کے پروگرام نشرکیے جائیں اورغیرملکی زبانوں کے نشرکیے جانے والے پروگرام بندکیے جائیں انہوں نے کہاکہ اگران کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے توسرائیکی عوام بھرپوراحتجاجی تحریک کاآغازکرے گی میرآغاکریم اللہ خاں نے کہاکہ اب سرائیکی قوم اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے ہرقسم کی قربانیاں دینے کوتیارہے سرائیکی خطہ پاکستان کاحصہ ہے پنجاب سے سرائیکستان کاکوئی تعلق نہ ہے پنجاب طاقت کی بنیادپرسرائیکستان پرقبضہ جمائے ہوئے ہے سرائیکستان کاصوبہ بحال کیاجائے انہوں نے کہاکہ کالاباغ ڈیم کامطالبہ سرائیکی دشمن منصوبہ ہے اورپنجاب حکمرانوں کے ایجنٹ کالاباغ ڈیم بنانے کاراگ الاپ رہے ہیں سرائیکی زبان کوپرائمری سے بی اے تک لازمی قراردیاجائے کیونکہ اپنی مادری زبان میں علم حاصل کرناہرسرائیکی کابنیادی حق ہے انہوں نے مزیدکہاکہ رحیم یارخان سوئی گیس پائپ لائن دھماکے کی تحقیقات جلدمکمل کرکے ملوث عناصرکوکیفرکردارتک پہنچایاجائے انہوں نے کہاکہ دھماکے کے متاثرین کوفوری طورپرامداددی جائے تین روزگزرجانے کے باوجودحکومتی ارکان اسمبلی سمیت کوئی اعلی شخصیت جائے وقوعہ پرنہ پہنچی ہے اورنہ ہی متاثرین سے اظہارہمدردی کرنے کوئی آیاہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے بھی متاثرین کی بحالی کامطالبہ کیاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy