پولیس کی کارروائی سمیری ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار

Published on March 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

لاکھوں روپے نقد رقم تین بسٹل گولیاں قیمتی موبائل فونز اور زیر استعمال موٹر سائیکلیں برآمد
شیخوپورہ(یو این پی) ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدائیت پر تھانہ شرقپور پولیس کی کارروائی سمیری ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار قبضے سے 250000 روپے نقدی اسلحہ موٹر سائیکلیں اور قیمتی موبائل فونز برآمد ایس ایچ او تھانہ شرقپور خرم شہزاد ڈوگر کے مطابق سمیری گینگ وار کے خطرناک ملزمان خوف اور دہشت پھیلا کر واردتیں کرتے مذکورہ ملزمان عرصہ دراز سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے تھانہ شرقپور پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدائیت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا جن سے دوران تلاشی لاکھوں روپے نقد رقم تین بسٹل گولیاں قیمتی موبائل فونز اور زیر استعمال موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں تھانہ شرقپور پولیس نے ڈکیت گینگ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تفتیش مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو شیخوپورہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy