جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

Published on January 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

جوہانسبرگ: (یواین پی) جنوبی افریقہ کے خلاف ون سیریز کے لیے سولہ رکنی قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، سرفراز احمد ون ڈے ٹیم کے کپتان برقرار ، شان مسعود سمیت حسین طلعت، محمد عامر اور محمد رضوان کو بھی نمائندگی مل گئی۔پروٹیز کے دیس میں ٹیسٹ سیریز کے کڑے امتحان کے بعد ون ڈے سیریز کیلئے سولہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ 16 رکنی ٹیم میں سرفراز احمد ، شان مسعود، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، حسین طلعت، عماد وسیم، امام الحق، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین آفریدی، شعیب ملک، محمد عامر اور عثمان شینواری شامل ہیں۔ٹیسٹ سیریز میں شاندار پرفارمنس کا شان مسعود کو انعام مل گیا جبکہ محمد عامر اور محمد رضوان کی بھی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ حارث سہیل، جنید خان اور آصف علی کو ڈراپ کر دیا گیا۔ 5 ون ڈے میچز کی سیریز 19 جنوری سے شروع ہو گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy