جھنگ،اسلحے کی نمائش پر پولیس نے ممبر قومی اسمبلی کے بھانجے کے خلاف مقدمہ درج

Published on November 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلحے کی نمائش پر پولیس نے ممبر قومی اسمبلی کے بھانجےdownload کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق حلقہ این اے 91 کے ایم این اے نجف خان کا بھانجا محمد علی ساتھیوں سمیت اسلحہ کی نمائش کر رہا تھا جس پر اس کے زیر استعمال کا ر اور اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا ۔پولیس کو ایمر جنسی 15 پر کال موصول ہوئی تھی کہ محمد علی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جن کے پاس اسلحہ ہے اور وہ دو کاروں میں سوار ہو کر شورکوٹ کچہری کی جانب آ رہے ہیں ۔پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکہ لگا کر کا ر کو روک کر تلاشی لی جس میں گڑھ مہاراجہ کا رہائشی محمد علی اور اس کا ساتھی فضل عباس موجود تھا جن کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ایک ج تھری اور کلاشنکوف کی گولیاں برآمد کی گئیں ۔دوسری کا ر میں بھوآنہ کا عمر حیات گڑھ موڑ کو علی موسیٰ سوار تھا جن سے دو کلاشنکوفیں اور ایک رپیٹر برآمد ہوا ہے ۔ملزموں کا کہنا تھا کہ ان کا اسلحہ لائسنسی ہے ۔پولیس کے مطابق جو لائسنس انہوں نے پیش کئے ہیں وہ زائد المیعاد ہیں اور نجف خان کے دوسرے بھانجے علی رجا کے نام ہیں جو موقع پر موجود نہ تھا ،تھانہ شورکوٹ سٹی پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروئی شروع کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog