محکمہ ایریگیشن کی نااہلی کے باعث مضر صحت زہریلا پانی نہروں میں شامل،مچھلیاں‌ ہلاک

Published on January 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

ٹھٹھہ: (رپورٹ حمید چنڈ )محکمہ ایریگیشن کی نااہلی کے باعث مضر صحت زہریلا پانی نہروں میں شامل ہوگیا، زہریلے پانی کے باعث مچھلیوں کے تالابوں میں لاکھوں کی تعداد میں مچھلیاں مرگئیں، چھوٹے بڑے جانور بیمار، بڑے نقصانات کا خدشہ، تفصیلات کے مطابق جامشورو سے ضلع ٹھتھہ اور کراچی کو فراہم ہونے والا پانی کے بی فیڈر ٹھٹھہ اور مین برانچ سے چھوٹی چھوٹی نہروں میں آنے والا پانی زہریلا آنے کے باعث مختلف تالابوں میں لاکھوں کی تعداد میں مچھلیاں مرگئیں جبکہ مختلف دیہاتوں تک زہریلا پانی پہنچنے کے باعث متعدد جانور سخت بیمار ہوگئے، اس سلسلے میں محکمہ ایریگیشن ٹھٹھہ کے چیف ایگزیکیٹو انجنئیر نے سے رابطہ ہونے پر اپنا معوقف دینے سے انکار کردیا جبکہ مقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کے زہریلا پانی استعمال کرنے کے باعث ہمارے بچوں میں ڈائریا بیماری ہوگئی ہے، اس سلسلے میں ؔسول اسپتال مکلی میں درجنوں افراد داخل ہوگئے ہیں، دوسری جانب فش فارم کے مالکان کا کہنا ہے کہ پچھلے پندرہ دنوں سے ایریگیشن والوں نے پانی بند کیا ہوا تھا اور آج زہریلا پانی چھوڑکر ہمیں لاکھوں کے نقصان سے دوچار کیا ہے، دوسری جانب متعدد جانوروں کے بیمار ہونے کے باوجود محکمہ لائیواسٹاک کا عملا اور اودیات معمول غائب تھا۔
حیسکو ساکرو میں بدمست لائین مین کروڑ پتی بن گیا
ٹھٹھہ:(رپورٹ حمید چنڈ) حیسکو ساکرو میں بدمست لائین مین کروڑ پتی بن گیا، مقامی لوگوں کو میٹر کے بل کے علاوہ ہزار روپے ماہانہ رشوت نہ دینے کے باعث بجلی کاٹنا معمول بنادیا، مقامی لوگ مذکورہ لائین مین کے خلاف کئی بار شکایات درج کرانے کے باوجود بدمست لائین مین کے کلاف کوئی ایکشن اٹھانے کو تیا نہیں، تفصیلات کے مطابق میرپورساکرو میں محکمہ حیسکو کے لائین مین امام بخش تاڑو نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے، فی کنیکشن ایک ہزار روپے رشوت نہ دینے کے باعث میٹر شدہ صارفین کی بھی بجلی منقطع کردینا معمول کردیا ہے، جبکہ بغیر میٹر کے ڈائریکٹ لائین لگانے والوں سے ماہانہ دو ہزار روپے فی کنیکشن لینے اور مختلف سرکاری محکموں کے لوگوں کو اپنے پاس شہر میں گنڈا گردی کرکے مقامی لوگوں سے بداخلاقی سے پیش آکر بلاجواز کنیکشن کاٹنے پر رکھ دیا ہے، باخبر ذرائع کے مطابق حیسکو انتطامیہ ٹھٹھہ کی جانب سے ساکرو فیڈر کو 90 ہزار روپے ماہانہ رشوت کے اوپر ساکرو کا انچارج کرکے رکھ دیا ہے جبکہ امام بخش تاڑو 35 ہزار کی تنخواہ ہونے کے باوجود کروڑ پتی بن چکا ہے، اور مذکورہ لائین مین کے خلاف شکایات درج کرانے والے صارفین کی گھر کی بجلی کاٹ کر انہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں، مقامی لوگوں نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں آکر صحافیوں کو بتایا کے امام بخش تاڑو جوکہ ایک معمولی لائین مین ہے مگر ایس ڈی او واپڈا بھی اس سے ڈرتا ہے اور اسکے کلاف کسی بھی قسم کی انکوائری کرنے سے منع کردیتا ہے، مقامی لوگوں نے حیسکو چیف، اے سی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے ساکرو کے بدمست لائین مین امام بخش تاڑو کو نوکری سے برطرف کرکے ایماندار لائین مین مقرد کیا جائے اور ساکرو کے شریف شہریوں کو بلاجواز لٹنے سے بچایا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题