چنیوٹ: سیکنڈ ائیر کی طالبہ زیادتی کا نشانہ بن گئی، ملزمان فرار

Published on January 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

چنیوٹ: (یواین پی) شادی کا جھانسہ دینے والے نوجوان نے ساتھی سے ملکر سیکنڈ ائیر کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزمان حالت غیر ہونے پر طالبہ کو زہر پلا کر ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے۔چنیوٹ کے نواحی علاقہ جھوک موڑ کی رہائشی سیکنڈ ائیر کی طالبہ عاصمہ کو سرگودھا روڈ کے رہائشی ذیشان نے شادی کا جھانسہ دیکر اپنے جال میں پھنسایا اور اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔عاصمہ کے چلانے اور پولیس کو بتانے کی دھمکی پر ذیشان نے ساتھی کی مدد سے اسے زہر پلا دیا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عاصمہ کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے تاہم اس کا معدہ واش کیا جا رہا ہے۔دوسری طرف تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں اور عاصمہ کے بیان پر ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes