فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے سیکوئل میں رنویر اور ورون کو کاسٹ کرنے پر غور

Published on January 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

ممبئی(یواین پی) فلم ساز نے مزاح سے بھرپور ماضی کی مشہور فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے سیکوئل میں رنویر سنگھ اور ورون دھون کو شامل کرنے پر غور شروع کردیا۔سلمان خان اور عامر خان کی جوڑی نے 1994ء میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ’’انداز اپنا اپنا‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا ئے تھے جس کے بعد طنز و مزاح سے بھرپور ایسی منفرد فلم دیکھنے کا موقع نہیں ملا۔ماضی کی اس فلم کو ایک بار پھر حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا جارہا ہے لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ فلم کے اس سیکوئل میں شائقین سلمان خان اور عامر کی مشہور جوڑی کو نہیں دیکھ سکیں گے۔ فلم میکرز نے ماضی کی فلم ’انداز اپنا اپنا ‘ بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں جب کہ اس حوالے سے اُن کا کہنا ہے کہ اس فلم کی کہانی پہلے کے برعکس بالکل مختلف ہوگی۔ قریبی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم کے اس سیکوئل میں رنویر سنگھ اور ورون دھون کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ راج کمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں 1994ء میں بننے والی مزاحیہ فلم ”انداز اپنا اپنا“ میں سلمان خان اور عامر خان کے ساتھ کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog