مشرف پر غداری او ر لال مسجد سمیت مقدمات سیاسی اور ذاتی مقاصد کے تحت بنائے گئے فیصل محمد

Published on February 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

\"PM\"
کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے)مشرف پر غداری او ر لال مسجد سمیت مقدمات سیاسی اور ذاتی مقاصد کے تحت بنائے گئے جن کا اصل مقصد فوج کے کردار کو محدود کرنے اور کرپٹ سیاستدانو ں کے مستقبل کو ہمیشہ کے لئے محفوظ کرنا مقصود ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے سابقہ مرکزی رہنما اور بین لا قوامی معاملات میں ثالثی کے عالمی ماہر فیصل محمد نے عرب خبر رساں ادارے کو انٹرویو کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ مشرف پر لال مسجد کا جھوتا مقدمہ موجودہ حکومت کی خواہش پر چلایا جا رہا ہے تاکہ اگر مشرف ایمرجنسی کے نفاذ کو بحیثیت جرنیل استعمال کرنے کی وجہ سے اگر بچ جائیں تو لال مسجد میں بھنس جائیں تاہم اس کا اہتمال انتہائی کم ہے کیونکہ اس بات کے واضح ثبوت موجود رہے ہیں کہ مولانا عبدالعزیز نے پاکستان میں شرعی انقلاب اور خود کو پاکستان میں خمینی کی حیثیت سے دیکھ رہے ہیں لہذا اس بار بھر انہوں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں شریعت کے فوری نفاذ کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار نواز حکومت ہے جو ملک کو انتہائی خطرناک موڑ پر لے آئی ہے انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف نے مشرف کے ساتھ مزید نا انصافی کی تو ملک میں بساط الٹ دی جائے گی جس کے بعد کئی لوگوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگاَ خصوصا افتخار محمدچودھری اور ان کے حواریوں کو انتہائی صورتحال کا سامنا ہوگا اس لئے اب خود افتخارمحمد چودھری متحرک ہو گئے ہیں کہ مشرف کے ساتھ نرمی برتی جائے ۔ فیصل محمد نے کہا فوج کے اعلیٰ رہنما کی سعودی عرب میں ملاقات کے بعد ترک حکومت کی جانب سے بھی دوبارہ مشرف کے خلاف اقدامات پر شدید اعتراض کیا فیصل محمد کا کہنا تھا کہ پھندا نواز شریف نے مشرف کے لئے لگایا تھا وہ ا ن کے گلے میں پڑ سکتا ہے ۔ملک کی صورتحال کے پیش نظر سیاستدانوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ انتہائی مایوس کن ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes