سرفراز احمدپر 4سے 8 بین الاقوامی میچز کھیلنے پر پابندی لگنے کا امکان

Published on January 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 442)      No Comments

جوہانسبرگ( یواین پی )قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شکست کو سامنے دیکھ کر اپنا آپا کھو بیٹھے اور جنوبی افریقی آل رانڈر ایندائل فلکوایو پر ‘نسل پرستانہ’ جملے کس دیئے جس پر انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف ڈربن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے حسن علی کے 59 رنز کی بدولت میزبان ٹیم کو 204 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 80 رنز پر آدھی ٹیم سے محروم ہو گئی اور اس موقع پر پاکستان کی فتح کے امکانت کافی روشن ہو گئے تھے، لیکن پھر ایندائل فلکوایو اور روسی وین ڈر ڈوسن وکٹ پر ڈٹ گئے۔دونوں کھلاڑیوں نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور بالرز کے تمام تر حربوں کو ناکام بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔یقینی فتح ہاتھ سے نکلتے دیکھ کر قومی ٹیم کے کپتان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور جنوبی افریقی کرکٹر فلکوایو پر نسل پرستانہ جملے کس دیئے۔سرفراز نے میچ کی دوسری اننگز کے دوران فلکوایو کو پکارتے ہوئے کہا کہ ابے کالے، تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں آج، کیا پڑھوا کے آیا ہے تو۔یہ واقعہ جنوبی افریقی اننگز کے 37ویں اوور میں پیش آیا جب شاہین شاہ آفریدی بالنگ کر رہے تھے اور اس موقع پر کمنٹیٹر نے رمیز راجہ سے اس کے معنی بھی بتانے کی گزارش کی، لیکن موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے رمیز راجہ بات کو ٹال گئے۔سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کا مبینہ طور پر تضحیک آمیز جملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے اور شائقین کرکٹ ساتھ ساتھ ان کی انفرادی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھارہے ہیں۔سرفراز احمد کے مبینہ نسل پرستانہ جملے ان کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتے ہیں کیوں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس حوالے سے سخت مقف رکھتا ہے۔ سرفراز نسل پرستی کے مرتکب قرار پائے تو انہیں سزا ہوسکتی ہے۔آئی سی سی قوانین کے مطابق آن فیلڈ نسل پرستانہ جملے بازی میں ملوث کرکٹر پر 4 سے 8 بین الاقوامی میچز کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ ایسا ہونے کی صورت میں سرفراز ناصرف جنوبی افریقہ سیریز کے باقی تمام میچز سے باہر ہو جائیں گے، بلکہ ورلڈکپ میں ان کی شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ جائے گا۔ 

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy