احتساب کاوقت آگیا’’ اللہ ‘‘کی طرف سے نوازشریف کی پکڑہوئی ہے،عمران خان

Published on May 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

666
مظفرآباد( یوا ین پی) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے نوازشریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب جتنا پیسہ بنانا تھا بنالیا، اب احتساب کا وقت آگیا ہے۔ اللہ کی طرف سے نوازشریف کی پکڑہوئی ہے اور وہ اب وزیراعظم نہیں رہ سکتے۔ اگر فیصل آباد میں پی ٹی آئی کی خواتین کے نزدیک کوئی آیا تو ان کی بہت بری پٹائی ہوگی، پاکستان کی خواتین بھی انقلاب چاہتی ہیں۔ جمعہ کو فیصل آباد والا جلسہ سارے ریکارڈ توڑ دے گا۔مولانا کا نعرہ ہے رقم بڑھا نواز شریف ہم تمھارے ساتھ ہیں، وزیراعظم بننے کے بعد بھارت سے کشمیر کے معاملے پر واضح بات کروں گا، دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کے حقوق کے لئے لڑوں گا ،آزاد کشمیر میں ایسی پولیس بنائیں گے جو یہاں کی عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے،آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سب سے پہلے اپنی پارٹی کی خواتین کومخاطب کیا۔ انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی ٹائیگر فورس تیار ہے۔ اگر فیصل آباد میں پی ٹی آئی کی خواتین کے نزدیک کوئی آیا تو ان کی بہت بری پٹائی ہوگی۔ پاکستان کی خواتین بھی انقلاب چاہتی ہیں۔ جمعہ کو فیصل آباد والا جلسہ سارے ریکارڈ توڑ دے گا۔عمران خان اس کے بعد بھرپورفارم میں آئے اور وزیراعظم نوازشریف کو آڑے ہاتھوں لیا۔ عمران خان نے کہاکہ میاں صاحب انگلی کھڑی ہوگئی،آپ کوپویلین جاناپڑیگا۔یونی ویژن نیوز سے انھوں نے کہا کہ لیڈرفیکٹری اوردولت بنانے نہیں آتا۔ انھوں نے کھلے الفاظ میں وزیراعظم کو مخاطب کیاکہ نوازشریف، آپ وزیراعظم نہیں رہ سکتے۔اللہ کی طرف سے نوازشریف کی پکڑہوئی ہے۔ عمران خان نے مایوسی کا اظہار کیاکہ امیدتھی وزیراعظم پارلیمنٹ میں حقائق بتائیں گے مگرمیاں صاحب نے سب کے سامنے جھوٹابیان دیااورپارلیمنٹ میں آکرجھوٹ بولا۔ ۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا اور ہمارے عظیم لیڈر نبی کریم ﷺ تھے جنھوں نے پوری دنیا کے لئے مثال قائم کی کہ جب لیڈر صادق اور امین ہوتا ہے تو پورے معاشرے کو اوپر لے جاتا ہے۔ ہمارے نبیﷺ نے عربوں کو ایک عظیم قوم کر دکھایا۔ حکمران فیکٹریاں اور اپنی دولت بنانے نہیں بلکہ قوم کی دولت بنانے کے لئے آتا ہے، جب لیڈر کرپشن کرتا ہے تو وہ پورے ملک اور اخلاقیات کو تباہ کر دیتا ہے۔2012 میں مریم نواز نے کہا کہ ان کے اور خاندان کے کوئی اثاثے ملک یا ملک سے باہر نہیں ہیں لیکن انھیں پتہ نہیں تھا کہ اللہ کی طرف سے پاناما لیکس میں ان کا نام آجائے گا۔ انھیں پتہ نہیں تھا کہ ایک اسکیم انسان بناتا ہے اور ایک اسکیم اللہ بناتا ہے اور کامیاب وہ اسکیم ہوتی ہے جو اللہ بناتا ہے۔ نواز شریف نے اپنے اثاثوں سے متعلق ایوان میں بہت جھوٹ بولا اور اس کے ثبوت بھی ہمارے پاس ہیں۔ جھوٹ بولنے والا لیڈر ملکی قیادت نہیں کر سکتا، اس لئے آزاد کشمیر سے واقعی میں گو نواز گو ہو جانا چاہیئے۔ جس ملک کا لیڈر ایماندادر نہیں ہو تو وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا، سنگاپور کو لی کوان یو، ملائشیا کو مہاتیر محمد اور ہمیں نواز شریف مل گیا۔ا نھوں نے اعلان کیاکہ پی ٹی آئی نوازشریف کی کرپشن کیخلاف سڑکوں پرآئیگی۔ ۔ نوازشریف کاروبارکیلئے بھارت جاتے ہیں،کشمیرکیلئے نہیں۔چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم خواب کا نام تھا۔ اگر اس خواب کو بھول گئے، توتباہ ہوجائیں گے۔پاکستان کے نظریے کو تباہ کیا جا رہا ہے لیکن نوجوانوں کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ اس ملک مستقبل بہت تابناک ہے، بس ہمیں ایک جدو جہد کی ضرورت ہے۔ میں وہ پاکستان بنا کر دکھاوں گا جس کا خواب ہمارے بزرگوں قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ جمیعت علما اسلام کے سربراہ فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہاکہ مولانا ڈیزل نوازشریف کو بچانے کے چکرمیں ہے۔فضل الرحمان،نوازشریف کی کرپشن بچارہے ہیں۔ عمران خان نے الزام عائد کیاکہ فضل الرحمان کانعرہ ہے رقم بڑھانوازشریف،میں تمہار ے ساتھ ہوں،۔ بیرسٹر سلطان محمود سے کہتا ہوں کہ وزیراعظم کو مظفر آباد کی دعوت بھی دیں شاید یہاں بھی کوئی ایئرپورٹ بن جائے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے لئے اس لئے کھڑا ہوں گا کہ گزشتہ 25 سال سے بھارتی فوج ان پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی مسلسل خلاف ورزی یو رہی ہے لیکن کوئی ان کی آواز کے لئے لڑنے والا نہیں۔ وزیراعظم کشمیر کی بات اس لئے نہیں کرتے کیونکہ بھارت میں ان کا کاروبار ہے، وزیراعظم بننے کے بعد بھارت سے کشمیر کے معاملے پر واضح بات کروں گا، دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کے حقوق کے لئے لڑوں گا اور انھیں انصاف دلاوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود وزیراعظم بننے کے بعد احتساب کا سخت نظام رائج کریں گے، ایسا نظام نافذ کریں گے کہ کسی کو بھی وہ کرپشن کی جرات نہیں ہو گی، جو بھی قانون توڑے گا اس کے خلاف ایکشن ہو گا اور اداروں کو مضبوط کریں گے۔ آزاد کشمیر میں ایسی پولیس بنائیں گے جو یہاں کی عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ یہاں کی پولیس ٹھیک ہو گئی تو یہیں سرمایہ کاری بڑھے گی، بے روز گاری ختم ہو گی اور سیاحت میں اضافہ ہو گا۔ اگر مظفر آباد میں تھوڑی سی پلاننگ ہو جائے تو یہ سوئٹزرلینڈ سے بھی خوبصورت بن سکتا ہے، یہاں درختوں کے کاٹنے پر ایکشن لیں گے اور آزاد کشمیر میں گیس لانے کے لئے پورا زور لگائیں گے۔ آزاد کشمیر میں بھی مقبوضہ کشمیر کی طرح اپنا بینک ہونا چاہیئے جہاں بیرون ممالک رہنے والے کشمیری اپنا سرمایا بھیج سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy