عثمان بزدار کو وسیم اکرم قرار دینا سابق کرکٹر کے ساتھ زیادتی ہے : سابق گورنر سندھ محمد زبیر

Published on January 31, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

لاہور( یواین پی ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر خزانہ اسد عمر کے بھائی محمد زبیر نے وزیراعظم کی جانب سے عثمان بزدار کو وسیم اکرم قرار دینا سابق کرکٹر کے ساتھ زیادتی قرار دے دی۔کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر محمد زبیر نے کہاکہ پی ٹی آئی سندھ میں بہت خطرناک کھیل کھیل رہی ہے، اس طرح کے اقدامات کے نتائج بہت خطرناک ہوتے ہیں، ان کے لیڈرز کہتے ہیں وہ مراد علی شاہ کو اندر کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے ہم ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، وہ مائنس میں چل رہے ہیں، جو بھی پرفارمنس ہوتی ہے وہ پوری ٹیم کی ہوتی ہے، جب اوپر کپتان ہی جعلی ہو تو ٹیم کی پرفارمنس کیا ہوگی۔محمد زبیر نے وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو عثمان بزدار قرار دینے پر کہا کہ یہ وسیم اکرم سے زیادتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme