مولانا فضل الرحمن کا 17 فروری کو مردان میں جلسے کا اعلان

Published on February 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

صوابی: (یواین پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نظریاتی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، 17 فروری کو مردان میں بھرپور قوت کا مظاہرہ کرینگے۔صوابی میں مولانا فضل الرحمان کا خانقاہ نقشبندیہ میں علما سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہناموس رسالت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، مسلمان تحفظ ناموس رسالت کی خاطر جانیں بھی قربان کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نظریاتی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، 17 فروری کو مردان میں تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ میں بھرپور قوت کا مظاہرہ کرینگے جس میں لاکھوں افراد شرکت کرینگے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题