سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ نے برف کی چادر اوڑھ لی

Published on October 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

مانسہرہ (یواین پی) سردی آ نہیں رہی، سردی آ گئی ہے، ملک کے مشہور سیاحتی مقام نے برف کی چادر اوڑھ لی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کچھ بالائی علاقوں میں موسم سرما کا آغاز ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے مشہور سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ سمیت کچھ دیگر بالائی علاقوں میں بھی برفباری ہوئی، جس سے ان علاقوں میں موسم کافی سرد ہو گیا۔جبکہ ہفتے کی شب کو اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح کے علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی، جس سے ان علاقوں کا موسم بھی سرد ہو گیا۔ جبکہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy