یاسمین راشد کا سرکاری ہسپتالوں میں پرائیویٹ کلینک شروع کرنے کا اعلان

Published on February 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

ملتان: (یواین پی) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں شام کے وقت پرائیویٹ کلینک شروع کر رہے ہیں جس سے نجی طور پر علاج کرانے والوں کو سہولت میسر آ سکے گی۔صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں نجی کلینکس شروع ہونے سے بہت سے لوگوں کے پرائیوٹ ہسپتال بند ہو جائیں گے۔ جو نجی طور پر علاج کرانا چاہتا ہے، ان کے لئے سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں کلینکس شروع کر رہے ہیں۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صحت کی سہولتوں کیلئے حکومت وسائل فراہم کر رہی ہے، کوشش ہے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی تمام سہولتیں میسر ہوں، پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ میں ادویات کیلئے 32 ارب مختص کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پر کسی سیاسی جماعت کا اثر نہیں، غریب آدمی کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو اسے کارڈ فراہم کیا جائے گا۔ علاج کیلئے آنیوالے مریضوں کو کھانا اور کرایہ بھی دیا جائے گا۔ صحت کارڈ کے تحت سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں علاج ہو سکے گا۔وزیر صحت یاسمین راشد نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 22 فروری سے جنوبی پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا کیا جائے گا جبکہ مارچ کے آخر تک 4 اضلاع میں کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes