پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کے کینسر کا عالمی دن(آج) جمعہ کو منایا جائے گا

Published on February 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 592)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کے کینسر کا عالمی دن(آج) جمعہ کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں بچوں میں اس خطرناک اور جان لیوا مرض سے آگاہی اور اس سے بچاؤ کے متعلق عوامی شعوراجاگر کرنا ہے پاکستان سپر لیگ کے دوران بھی 15 فروری کو بچوں کے کینسر کا عالمی دن منایا جائے گا اس روز ملتان سلطانز اور کراچی کنگز بعد ازاں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی گولڈن ربن پہن کر کینسر سے آگاہی کی مہم میں حصہ ڈالیں گے۔ بچوں کے کینسر کے عالمی دن کے موقع پرملک بھر میں سماجی تنظیموں اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام م سیمینارز،واکس اورمختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ماہرین صحت اور مقررین بچوں اور نوعمر لڑکوں کے کینسر کی تباہ کاریوں اور اس سے بچاؤ کے متعلق معلومات فراہم کریں گے ۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تین لاکھ بچوں میں کینسر کے مرض کی تشخیص ہوتی ہے جن میں 80فیصد بچوں کا تعلق غریب ممالک سے ہوتا ہے اورانہی غریب ممالک سے تعلق رکھنے والے کینسر سے متاثرہ یہ بچے اس مرض کا شکار ہو کر دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog