بھارت نے پاکستان میں تعینات ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا

Published on February 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

نئی دہلی: (یواین پی) پلواما میں خودکش حملے کا غصہ بھارتی انتہا پسند مسلمانوں کی املاک پر حملے کر کے مٹانے لگے، نئی دہلی میں مسلمانوں کی 80 گاڑیاں تباہ اور 8 نذرآتش کر دی گئیں۔ بھارتی حکومت بھی انتقامی کارروائی میں پیچھے نہ رہی اور پاکستان میں تعینات ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ طرز حکومت پر ردعمل سے نظریں چراتے ہوئے نہ صرف پلواما حملے کا الزام ہمیشہ کی طرح پاکستان پر دھر دیا بلکہ کرفیو نافذ کر کے کشمیریوں پر زندگی مزید تنگ کر دی، ہندو انتہا پسندوں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں پر حملے کر کے 12 افراد کو زخمی کر دیا۔ دوسری جانب بھارت میں بھی مسلمان محفوظ نہیں، انتہا پسند ہندو تنظیموں کے کارکنوں نے نئی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کر کے املاک کو نذر آتش اور 80 گاڑیاں تباہ کر دیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme