کوشش ہے کہ لوگوں کے چہروں میں خوشیاں بکھیرنے کے ساتھ ان کو ایک پیغام بھی دوں گفتگو
لاہور (یواین پی) میں سمجھتا ہوں کہ اگر اسٹیج ڈرامے میں کامیڈی کے ساتھ اصلاحی پہلوکو بھی اجاگر کیا جائے تومعاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم پہ قابو پایا جا سکتا ہے ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ لوگوں کے چہروں میں خوشیاں بکھیرنے کے ساتھ ان کو ایک پیغام بھی دوں اور خوش قسمتی سے میں اس میں کامیاب بھی رہا ہوں ان خیالات کا اظہار معروف رائٹر،ایکٹر،پروڈیوسر و ڈائریکٹرایم اے ٹھاکر نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ آج کل اسٹیج پہ فحاشی اور بیہودہ رقص کو مدنظر رکھا جاتا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے ہمیں اپنے ڈراموں میں کامیڈی کے ساتھ ساتھ ایسی مضبوط اور منفرد کہانیوں کو سامنے لائیں جس میں عوام کی اصلاح ہو سکے یہی ہماری کامیابی ہے اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئے تو پھر دین اور دنیا دونوں سنور جائیں گی