پرائیویٹ سکولز کی کنٹینز میں ناقص اشیاء کی کھلے عام فروخت جاری

Published on February 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

قوم کے معمار کھانے سے مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگے اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ
بورے والا (یواین پی)پرائیویٹ سکولز کی کنٹینز میں ناقص اشیاء کی کھلے عام فروخت جاری،قوم کے معمار کھانے سے مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگے اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بورے والا اور گردونواح کے پرائیویٹ سکولز کے اندر لگے اسٹالوں میں ناقص اور غیر معیاری تیل سے تیار ہونے والے سموسے،چپس اور پکوڑے تیار ہونے لگے چٹ پٹی ناقص اور غیر معیاری اشیاء کھانے سے سکولزکے طلباء معدے اور انٹریوں کے مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں اسی طرح گردونواح کی رہائشی بستیوں میں چپس اور ایسی ہی ناقص اشیاء کھانے سے بچے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے محکمہ فوڈ اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ان کے خلاف فی الفور قانونی کاروائی کی جائے 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题