شاہین آفریدی نے بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Published on July 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

برطانیہ(یواین پی)برطانیہ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی میچ کے پہلے ہی اوور میں 4 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے یہ کارنامہ برمنگھم بیئرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سر انجام دیا۔شاہین آفریدی نے برمنگھم کے خلاف اوور کی پہلی، دوسری، پانچویں اور چھٹی گیند پر وکٹ لیں۔شاہین شاہ آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو بولڈ، ایک کو ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ ایک کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوا۔واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اپنے 4 اوورز میں 29 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog