ابھی نندن کی رہائی سے پاکستان نے نہ صرف انڈیا بلکہ پوری دنیا کو پیغام دیا

Published on March 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 280)      No Comments

پشاور(یواین پی)ابھی نندن کی رہائی سے پاکستان نے نہ صرف انڈیا بلکہ پوری دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان امن کا داعی ہے اور امن کی خاطر ہم ہر ممکن قدم اٹھائیں گے پوری دنیانے وزیراعظم عمران خان کے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو مثالی جواب دینا جانتے ہیں۔پوری قوم وطن عزیز کے دفاع اور کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے وومن میڈیا سنٹر کی طرف سے صحافت و ابلاغ عامہ کی طالبات کے لیے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں میڈیا میں کام کرنے کے لیے خواتین کے لیے ساز گار ماحول ہے صوبے میں میرٹ کا نظام ہونے کی وجہ سے خواتین کو آگے بڑھنے کے لئے صوبائی حکومت مواقع فراہم کر رہی ہے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے صوبے میں ٹاسک فورس بنا دیا گیا ہے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے بہترین سے بہترین قانون سازی ہو رہی ہے۔ انھوں نے وومن میڈیا سنٹر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں میڈیا میں کام کرنے والی خواتین کی تعداد کم ہے تاہم ایسے اقدامات سے صحافت و ابلاغ عامہ کی طالبات کا میڈیا میں آنے اور بہترین کام کرنے کی حوصلہ افزائی ہوگی وومن میڈیا سنٹر سے صحافت و ابلاغ عامہ کی طالبات کو میڈیا میں آنے کے مواقع ملیں گے۔ اس قسم کی ٹریننگ سے خواتین کو اپنے کام میں نکھار لانے کے مواقع ملتے ہیں جو جتنی زیادہ محنت کرے گی اتنی اس کو میڈیا میں کامیابی ملے گی۔ شوکت یوسفزئی نے سابقہ نااہل حکومتوں اور کرپشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں کے غلط فیصلوں اور کرپشن کی وجہ سے ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے جس کی وجہ سے سخت فیصلے کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ سے چھ مہینوں میں عوام کو حقیقی تبدیلی نظر اجائیگی ملک ترقی کی طرف چل پڑا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن کا پورا خاتمہ کریں گے اور کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈالیں گے اختتامی تقریب میں شریک وومن میڈیا سنٹر کے کوآرڈینیٹر ارج اور زویا نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔صوبائی وزیر نے تربیتی ورکشاپ میں شرکت کرنے والی طالبات اور خواتین صحافیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes