آج کل نوجوانوں میں مومنہ مستحسن کی آواز سے زیادہ ان کی خوبصورتی کے چرچے ہیں

Published on July 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments


لاہور (یوا ین پی)پاکستان میں گلو کاری کے سب سے معروف پلیٹ فارم ”کوک سٹوڈیو “سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی گلو کارہ مومنہ مستحسن نے نہ صرف اپنی آواز بلکہ خوبصورتی سے بھی نوجوانوں کو اپنا دیوانہ بنا یا ہے ۔گلوکارہ کی بچپن میں معصومیت سے بھرپور تصویر نے سوشل میڈ یا پر دھوم مچا دی ۔
تفصیل کے مطابق کوک سٹوڈیو میں گلو کار راحت فتح علی خان کے ساتھ استاد نصرت فتح علی کی مشہور زمانہ غز ل”حسن جاناں کی تعریف ممکن نہیں “گا کر مومنہ مستحسن نے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کوک سٹوڈیومیں اس غزل کے منظر عام پر آنے کے بعد نوجوانوں نے گلو کارہ مومنہ مستحسن کے آواز کے بارے میں تو زیادہ گفتگو نہ کی البتہ ان کی خوبصورتی کے خوب چرچے ہوئے اور اس دن سے آج تک سوشل میڈ یا پر وقتاً فوقتاً مومنہ مستحسن کی خوبصورتی کے چرچے ہوتے رہتے ہیں اور شائد گلو کارہ کو بھی یہ بات معلوم ہے ،اسی لیے وہ سوشل میڈ یا پر بہت زیادہ سرگرم ہیں ۔مومنہ مستحسن اپنی زندگی کے اہم لمحات کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اور انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر شیئر کرتی رہتی ہیں اور اہم ملکی ایونٹس میں بھی پیش پیش نظر آتی ہیں پھر چاہے بات پی ایس ایل کی ہو یا پھر بیرون ملک سے آئے فٹبالروں کی بات ہو،گلو کارہ کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی اور اپنی تصاویر سوشل میڈ یا پر شیئر کرتی رہتی ہے ۔حال ہی میں ان کی بچپن کی ایک تصویر سوشل میڈ یا پر وائرل ہو گئی،تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مومنہ مستحسن بے بی کٹ ”ہیر اسٹائل “بنائے بالوں میں دو پنیں لگا کر انتہائی معصومیت کے ساتھ کیمرے کی طرف دیکھ رہی ہیں ۔سوشل میڈ یا صارفین نے گلو کارہ کے بچپن کی تصویر کو خوب سراہا اور ان کی معصومیت کی خوب تعر یف کی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes