پنجاب: اسکول اساتذہ کے موبائل فون استعمال پر پابندی

Published on March 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

hands texting with mobile phones in cafe

لاہور(یواین پی )پنجاب حکومت نے سرکاری و نجی اسکولوں میں اساتذہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اسکول سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا، جس میں اساتذہ کو اسمبلی میں موبائل فونز جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسکول ٹائم ختم ہونے پر اساتذہ کو فون واپس کئے جائیں، دوران کلاس موبائل فون کی وجہ سے توجہ بٹ جاتی ہے، سائیلنٹ موڈ پر رکھنے سے بھی اساتذہ کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت گزشتہ سال اکتوبر میں اسکول اساتذہ پر اسی طرز کی پابندی لگاچکی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes