سینئر صحافی واجد علی واجد گذشتہ روز پاکستان کے شہر راولپنڈی میں انتقال کرگئے

Published on February 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

\"wajid
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) سینئر صحافی واجد علی واجد گذشتہ روز پاکستان کے شہر راولپنڈی میں انتقال کرگئے ۔مرحوم کویت میں عرصہ دراز سے مقیم رہے اورکویت میں انگلش اوراردواخبارات میں صحافتی خدمات سرانجام دیتے رہے وہ کچھ عرصہ قبل عارضہ میں مبتلا ہوگئے جس کی وجہ سے وہ کویت کو خیر بادکہہ کرپاکستان چلے گئے جہاں وہ اسلام آباد کے ایک اخبار میں صحافتی خدمات سرانجام دے رہے تھے کہ آج صبح وہ مالک حقیقی سے جاملے ۔مرحوم نے اپنی صحافت کا آغاز روزنامہ نوائے وقت راولپنڈی سے تھی ۔مرحوم کے انتقال کی خبر کویت میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اورنوائے وقت بیورومیں کالوں کاتانتابندھارہا۔کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے مرحوم اہل خانہ سے اظہار تعزیت اوران کے دعائے مغفرت کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes