اداکار اور کامیڈین عمر شریف وفات پا گئے

Published on October 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

لاہور (یواین پی) معروف اسٹیج اداکار اور کامیڈین عمر شریف وفات پا گئے۔تفصیلات کے مطابق معروف ادکار اور کامیڈین عمر شریف انتقال کر گئے۔عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا لے جایا جا رہا تھا تاہم طبیعت خراب ہونے پر عمر شریف کو جرمنی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔امریکا پہنچنے سے قبل ہی عمر شریف اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔عمر شریف کی اہلیہ نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ عمر شریف کے انتقال پر معروف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی جا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes