لاثانی سرکارکی زیرسرپرستی ملک بھرمیں مستقل بنیادوں پر لوگوں کوفری لنگر کاسلسلہ جاری 

Published on January 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)خادم مخلوقات صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی زیرسرپرستی ملک بھر میں مخلوق خداکومستقل بنیادوں پر فری لنگر کھلانے پلانے کاسلسلہ تیزی سے جاری وساری ہے ، مرکزی سیکرٹریٹ پر بذریعہ آن لائن موصول ہونیوالی رپورٹس کیمطابق کراچی ،پاکپتن شریف ،فیصل آباد،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،لاہور،قصور،رحیم یارخان،ملتان شریف ،شیخوپورہ سمیت دیگر شہروں میں تنظیمی کارکنان کی طرف سے اپنے اپنے علاقوں میں مستقل بنیادوں پرمستحق لوگوں کوفری لنگر کھلانے پلانے کاسلسلہ تیزی سے جاری وساری ہے۔محمد یامین جونےئرنقشبندی(کراچی)،عبید احمد نقشبندی (پاکپتن شریف )،پیر سید احمد ندیم شاہ (لاہور)،عبدالحفیظ نقشبندی (نورپور)،صوفی محمد اسلم خان نقشبندی (گوجرانوالہ)،صوفی محمد اشرف نقشبندی (سیالکوٹ)،ڈاکٹر محمدامجد نقشبندی (قصور)،پیر صوفی عبدالمجید نقشبندی (رحیم یارخان)،عبدالقیوم نقشبندی (ملتان شریف )،مدثراقبال نقشبندی (شیخوپورہ)نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مخلوق خداکے دکھوں کوختم کرنااولیاء ا للہ کاشیوہ ہے،ہماری خوش نصیبی کہ ہمیں صدیقی لاثانی سرکارجیسی عظیم ہستی کی سنگت اورصحبت عطا ہوئی ہے ،یہ اسی نسبت پاک کافیضان ہے کہ ہمیں مخلوق خداکی خدمت کرنے میں لطف آرہاہے اوریہ سلسلہ تیزی سے مزید بڑھتاہی جارہاہے ، ہمیں اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس سے قدم قدم پر دستگیریاں اورکرم نوازیاں ہورہی ہیں،اللہ تعالیٰ ہمیں زیادہ سے زیادہ فلاحی کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy