پاکستانی قیادت کی مصروفیات کے سبب ایلس ویلز کا دورہ ملتوی ہوا: دفترِ خارجہ

Published on August 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) پاکستان نے امریکی قائم مقام اسسٹنٹ سیکریٹری آف سٹیٹ ایلس ویلز کو دورے سے روک دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، امریکی وفد کا دورہ حکومت پاکستان کی درخواست پر ملتوی کیا گیا۔ امریکی وفد کا دورہ باہمی رضا مندی سے دوبارہ طے کیا جائے گا۔ امریکہ نے خطے کے ممالک کو نئی پالیسی پر اعتماد میں لینے کے لئے ایلس ویلز کے دورے کا اعلان کیا تھا۔ ایلس ویلز کو 24 گھنٹے پاکستان میں قیام کے بعد بنگلہ دیش روانہ ہونا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نمائندے کو دورے سے روکنے کی وجہ پاکستانی قیادت کی عدم دستیابی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes