پی آئی اے نے پاکستان سے کینیڈا کی پروازوں کے کرایوں میں کمی کردی

Published on October 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پی آئی اے نے پاکستان سے کینیڈا جانے والی پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرلائن (پی آئی ای)نے پاکستان سے کینیڈا جانے والی اپنی پروازوں کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پی آئی اے نے گزشتہ عرصے کے دوران اپنی متعدد پروازوں کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پروازوں میں 15 فیصد کمی سے مسافروں کو سستی سفری سہولت میسر ہوگی۔ ترجمان کے مطابق تینوں شہروں سےکینیڈا جانی والی پروازوں کے کرایوں میں 15 فیصد کمی کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی نے گزشتہ ماہ بھی کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کے کرایے میں کمی کا فیصلہ کیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ پی آئی اے نے لوکل پروازوں کے کرایوں میں بھی کمی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پی آئی اے کی جانب سے اندرون ملک فیصل آباد سے کراچی کے درمیان پروازوں کے کرائے میں 20 فیصد کمی کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ پی آئی اے نے کینیڈا سے پاکستان بذریعہ پی آئی اے سفر کرنے والے مسافروں کو کرائے کی مد میں 15 فیصد تک رعایت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ مسافروں کو یہ سہولت 15 نومبر تک دی گئی تھی جس کی مدت میں اب توسیع کردی گئی ہے۔کرایوں میں کمی کے ساتھ ہی مسافروں کو زائد سامان کے ساتھ سفر کرنے کی بھی آفر دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کرنے کا مقصد مسافروں کو مزید سہولت فراہم کرنا اور فضائی سفر کیلئے انہیں ترغیب دینا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ جعلی پائلٹس تنازعہ کی وجہ سے پی آئی اے ان دنوں شدید مالی خسارے کا شکار ہے۔ کئی بین الاقوامی روٹس بند ہونے کی وجہ سے بھی پی آئی اے شدید مالی مشکلات کا شکار ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy