اللہ ورسولﷺ سے ظاہری وباطنی تعلق رکھنے والے علماء ومشائخ کوہی کونسل میں شامل کیاجائے لاثانی سرکار 

Published on March 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)مرکزی میڈیا ترجمان کیمطابق تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیر صدارت لاثانی سیکرٹریٹ پرموجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے علماء ومشائخ کے وفد کااہم اجلاس منعقد ہوا۔علماء ومشائخ ملاقات پر مرکزی مجلس شوریٰ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں کیمطابق ڈھالنے کیلئے حقیقی مشائخ پرمشتمل مرکزی کمیٹی لازمی بنائی جائے ،وفاق کے علاوہ اسی طرز پرصوبائی سطح پربھی یہ کمیٹیاں بنائی جائیں ،یہ کمیٹیاں یقینامعاشرے میں پیار،امن ومحبت،صبروتحمل اوربرداشت کوفروغ دینے میں اہم کرداراداکریں گی۔موجودہ حالات میں بلاتحقیق اورتعصب کی بناپرفتوے دینے والے نام نہاد علماء معاشرے میں فساد اوربگاڑ پید اکررہے ہیں،ایسے کم علم علماء کوسخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان حکومت سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ جلد ازجلدحقیقی مشائخ اورصحیح العقیدہ علماء کرام پرمشتمل مرکزی کونسل تشکیل دی جائے ،جس میں صرف اورصرف اللہ ورسولﷺ سے ظاہری وباطنی تعلق رکھنے والے علماء ومشائخ کوہی شامل کیاجائے،اس کے ساتھ ساتھ مرکزی علماء ومشائخ کمیٹی کی سفارشات پرکسی بھی شخص کے عقیدے بارے فتویٰ دینے کااختیار صرف حکومت وقت کے پاس ہی ہوناچاہیے۔ملاقات کرنیوالے وفد میں چےئرمین جمعیت علماء پاکستان (نیازی )گروپ پیر اسلام رضا حیدری ،صدرپنجاب پیر اختر رسول قادری سروری ،سربراہ وحدت اسلامی پاکستان ونائب صدرجمعیت علماء پاکستان صاحبزادہ ملک پرویز اختر ساقی اورمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ پیر سید شفیق بٹ اورچےئرمین پاکستان مسلم الائنس امان اللہ خان پراچہ سمیت مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین میں سے صاحبزادہ شبیر احمدصدیقی ،پیر احسان الحق معصومی نقشبندی ،پیر محمد اصغر نقشبندی،شبیر حسین نقشبندی ودیگر شامل تھے۔اجلاس کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy