قرآنی انسکلو پیڈیا

Published on March 12, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 438)      No Comments

 تحریر : وسیم خان درانی 
تصنیف ڈاکٹر طاہر محمد القادری
قرآن پاک نور ہے اور یہ حضرت محمدﷺ کی ذات اقدس پر اتارا گیا اور اس کی ذمہ داری خود اللہ تعالیٰ نے لی قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ، اور نہ زمین کی تاریکیوں میں کوئی (ایسا) دانہ ہے اور نہ کوئی تر چیز ہے اور نہ کوئی خشک چیز مگر روشن کتاب میں ( سب کچھ لکھ دیا گیا ہے )، اس آیت میں اللہ رب العزت کا اپنی کتاب قرآن مجید کی نسبت اس کی جامعیت کے حوالے سے دعویٰ ہے قراان مجید کو اللہ تعالیٰ نے علم کی جامعیت کی وہ شان عطا کی ہے کی قراان مجید یونیورس آف نالج ہی نہیں ہے بلکہ یونیورسز آف نالج ہے یعنی علم کی ساری کائناتیں قرآن مجید کے اوراق میں ثبت ہیں دوسرے مقام پر ارشاد فرمایا ، اور بے شک ہم ان کے پاس ایسی کتاب (قرآن ) لائے جسے ہم نے اپنے علم کی بنا پر مفصل (یعنی واضح )کیا وہ ایمان والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے ارشاد ہے ، اور ہم نے آپ پر وہ عظیم کتاب نازل فرمائی ہے جو ہر چیز کا بڑا واضح بیان ہے ، قرآن مجید کے مزکورہ دعویٰ پر تائیدی دلیل کے طور پر حضور اکرم ؐ کا فرمان ذکر کرتا ہوں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ، یعنی قرآن پاک سات حروف پر نازل کیا گیا ہر آیت کے اندر معانی، مطالب ، مفاہیم کے سمندر ہیں لیکن ہر آیت کے کچھ معانی مضامین ایسے ہیں جو عام فہم رکھنے والے انسانون کو ظاہری علم کر ذرائع سے معلوم ہو جاتے ہیں اور کچھ معانی اتنی گہرائی میں ہیں کہ انہیں عام آدمی اپنے سطحی فہم و ادراک سے نہیں سمجھ سکتا اس کے لیے فہم و معرفت کی بڑی گہرائی ، گیرائی ، پختگی ،وثوق، استحکام اور وسعت چاہیے حضرت علی ؑ نے ارشاد فرمایا لوگو جو چاہتے ہو ، مجھ سے پوچھ لو اللہ کی قسم میں تمہیں اس کا جواب قرآن سے دے دوں گا حضرت عبداللہ بن عباس سے قرآن کے مرتبہ علم کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا : ، اگر میرے اونٹ کی نکیل بھی گم ہو جائے تو میں قرآن سے معلوم کر لیتا ہوں ، حضرت ابو اشعری سے روایت ہے کہ حضور ؐ نے فرمایا ، یہ قرآن پاک تمہارے لیے اجر ،ذکر و نصحیت ،نور و ہدایت بھی ہے اور تمہارے اور فریضہ الٰیہ بھی ہے اگر تم قرآن کے پیچھے چلو گے تو تمہیں قرب الیٰ میں جنت تک پہنچا دے گا اور اگر قرآن مجید سے پیچھے رہ گا تو تم دوزخ تک پہنچ جاؤ گے ، قرآنی انسکلو پیڈیا میں پانچ ہزار سے زائد موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے اس انسکلو پیڈیا میں عقائد ، اعمال ، اخلاق ، عبادات ، معاملات ، حقوق ،واجبات ، معاشرت ، تہزیب و ثقافت ،سیاست و حکومت ،عدالت ۔تجارت انسانی زندگی کے نجی اور اجتماعی مسائل قومی و بین الاقوامی مسائل تک ہر وہ چیز جو آپ کے ذہن میں سوال بن کر ابھرے گی آپ قرآنی انسکلو پیڈیا کی چار سو صفحات پر مشتمل فہرست میں اپنے موضوع کو پا لیں گے ڈاکڑ صاحب فرماتے ہیں مین قرآن پاک کی پچاس برس طالب علمانہ خدمت کی ہے اللہ کی قسم میں نے ایمبریالوجی کو قرآن کے علم کے سامنے سجدہ ریز دیکھا ہے میں نے باٹنی ، بیالوجی مائکروبیالوجی ،فزکس ، آسٹرو فزکس کیمسٹری ،بایؤ کیمسٹری علم نباتات ،علم جمادات علم حیوانات علم معاون انسان کی تخلیق کا علم کایئات فضا خلا سیاروں کا علم ،الغرض جس علم اور سائنس کو دیکھا ، میں نے قرآنی علم کے سامنے سجدہ ریز پایا یہ سجد ہ ریز کس طرح پایا اس طرح کہ خود اس علم کو حقائق کی معرفت آج ہوئی جس سے وہ ڈی ویلپ سائنٹیفک نالج بنا مگر آج جو معرفت علم و سائنس کو ہو رہی ہے وہ چودہ سو سال قبل قرآن مجید اور سنت رسول ؐ میں بیان ہو چکی ہے اس طرح اس قرآنی انسکلو پیڈیا سے شناسائی کے حوالے سے دوسری مثال قرآن مجید میں جہاں اعضائے انسانی کی بات آئی ہے ہر ایک عضو کی ہیڈنگ قائم کر کے اس عضو کے بارے مین قرآن مجید کی آیات کو یکجا کر دیا گیا ہے اس باب میں قرآن مجید مین متفرق طور پر بیان کردہ اعضائے جسمانی، جلد بال گوشت چہرہ سر پیشانی آنکھ کان رخسار ناک ہونٹ دانت ٹھوری گردن گلا ہاتھ انگلیاں کے جوڑ سینہ پیٹ دل پیٹھ پشت پہلو ٹخنون پاؤن سے متعلقہ آیات بیان کر دیا گیا ہے ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کی یہ تصنیف ایک بڑی علمی اور رہنمائی کی تصنیف ہے جس میں ہر سوال کا جواب واضح طور پر بیان کر دیا گیا ہے اس قرآنی انسکلو پیڈیا کو گھر گھر تک پہنچانا چاہیے ہر شخص قرآن پاک سے جڑ جاے تاکہ قرآن مجید سے کٹا ہوا تعلق بحال کر سکے اور براہ راست قرآن پاک سے اخذ علم کا کلچر پیدا ہو جائے ہر وہ شخص جو عربی اور لغت نہیں جانتا مگر وہ مسلمان ہونے کے ناطے قرآن مجید بغیر مغاطہ و گمراہی لینا چاہتا ہے تو اس قرآنی انسکلو پیڈیا نے اسے طرح قرآن مجید کے علوم تک پہنچا دیا ہے جیسے انگلی پکڑ کر بچے کو ساتھ لے جایا جاتا ہے ۔ 

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes