حج قرعہ اندازی: ایک لاکھ سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

Published on March 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 478)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) حکومت نے سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانے والوں کے لیے قرعہ اندازی کر دی جس میں ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے قرعہ اندازی کا افتتاح کیا۔ خوش نصیبوں کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نورالحق قادری نے بتایا کہ مسلسل تین سال سے ناکام 12 ہزار عازمین بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار پائے۔ 80 سے 90 سال عمر کے 2 ہزار عازمین کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ بزرگ خاتون عازمین کے ساتھ 2 معاونین بھجوائے جائیں گے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت سب سے زیادہ پنجاب سے سب سے زیادہ ایک لاکھ 8 ہزار 6 درخواستیں آئیں جبکہ سندھ سے 49 ہزار 343، خیبر پختونخوا سے 40 ہزار 752 اور بلوچستان سے 10 ہزار 258 درخواستیں موصول ہوئیں۔کشمیر سے 2 ہزار 316، فاٹا سے 4 ہزار 314 اور گلگت بلتستان سے 2 ہزار 422 درخواستیں آئیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق مجموعی طور پر 2 لاکھ 16 ہزار 623 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے مرد عازمین کی ایک لاکھ 23 ہزار700 اور خواتین کی 92 ہزار923 درخواستیں ملیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes