فیصل آباد شہر میں زنجیروں کی تیاری اور تبرکات کی فروخت میں اضافہ

Published on August 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد شہر میں محرم الحرام کے ۱ٓغاز اور یوم عاشور کی آمدکے باعث زنجیروں کی تیاری اور تبرکات کی فروخت میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے اور مختلف بازاروں سمیت بڑی امام باگاہوں کے قریب لگائے گئے عارضی سٹالز پر محرم الحرام کی مناسبت سے لاکٹس، بریسلٹ، علم، دست مبارک، کڑوں اور بیڑیوں کی فروخت کا کام بھی جاری ہےدوکانداروں کے مطابق وہ محرم الحرام کی آمد سے ایک ماہ پہلے ہی زنجیریں بنانے کا کام شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ ریٹ اورمیٹریل کی کوالٹی کے مطابق نئی زنجیر 450 سے 700 روپے کے درمیان بیچی جا رہی ہے جبکہ پرانی زنجیروں کی لوائی کا کام 200 سے 250 روپے تک کیا جارہا ہے اسی طرح نیاز کیلئے مٹی کے چھوٹے برتنوں کیفروخت بھی جاری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes