کالم نگار علی رضا رانا کی کنٹرولر امتحانات حیدرآباد تعلیمی بورڈ ڈاکڑ مسرور زئی سے بورڈ آفس میں ملاقات 

Published on March 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

حیدرآباد (رپورٹ*جنید علی گوندل)سنیئر صحافی اور کالم نگار علی رضا رانا کی کنٹرولر امتحانات حیدرآباد تعلیمی بورڈ ڈاکڑ مسرور زئی سے بورڈ آفس میں ان سے ملاقات‘مختلف امور پر تبادلہ خیال،تفصیلات کے مطابق سنیئر صحافی اور کالم نگار علی رضا رانا کی کنٹرولر امتحانات حیدرآباد تعلیمی بورڈ ڈاکڑ مسرور زئی سے بورڈ آفس میں ان سے ملاقات کی‘ملاقات کے دوران علی رضا رانا نے نوجوان نسل میں بڑھتے عدم برداشت اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے نوجوان نسل کو بچانے اورطلبہ کے دیگر مسائل پر گفتگوکی ،گفتگو کے دوران ڈاکٹر مسرور احمد زئی کا کہنا تھا کہ والدین کے عدم توجہی کے باعث طلبہ میں قوت برادشت ختم ہو جارہی ہے ۔انہوں نے مذید کہا ایسے حالات سے بچنے کیلے والدین کو اپنے بچوں کو دوست بن کر ٹریٹ کریں تاکہ وہ ذہنی طور پر مطمین رہ سکے اور تعلیم کے میدان میں اپنانام کما سکیں۔ملاقات کے دوران حیدرآباد بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے نویں اور دسویں کلاسز کے امتحانات کا ذکر بھی زیر بحث آیا ۔انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی امتحانا ت میں نقل کرنے والے طلبہ و طالبات کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا جائے گا۔جبکہ ہماری کوشش ہو گی کہ طلبہ کو نقل کرنے سے روکا جائے۔دوران ملاقات ڈاکڑ مسرور زئی نے علی رضا رانا کے مضامین اور فکری سوچ کو سراہا اور داد بھی دی،سوشل میڈیا پر انکی کی جانے والی اپ ڈیٹ کی بھی تعریف کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وفاقی حکومت نعروں کے بجائے اپنے دعوں کے مطابق عمل کرکے دکھائے ‘خالد محمود آرائیں
حیدرآباد (رپورٹ*جنید علی گوندل)ترجمان چوہدری نثار ہاؤس و سابق ضلعی نائب صد رپاکستان مسلم لیگ ن حیدرآباد خالد محمود آرائیں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نا اہلی کے سبب گذشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہہ گیا ہے ‘بجلی و گیس کے بلوں نے غریب عوام کی کمرتوڑ دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کواپنے دعوؤں اوروعدوں پراسی طرح عمل کرناچاہیے جس طرح وہ اقتدار سے پہلے حکومت سے کرتی رہی ہے‘عوام پر ہر ماہ پیٹرل /سی این جی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کا بم گرادیا جاتا ہے‘گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور قلت کے باعث انڈسٹریاں بند پڑی ہے ۔ْ جس کہ وجہ سے بے روزگاری روز بروز اضافہ ہوتا ہے جاتا ہے جس کہ وجہ سے غریب آدمی کا گھر کا چولہا ٹھنڈا پڑ ہے وفاقی حکومت نعروں کے بجائے اپنے دعوں کے مطابق عمل کرکے دکھائے تاکہ غریب آدمی پرسکون زندی گزار سکے۔
لائیواسٹاک بریڈنگ سروسز اتھارٹی کے قیام کا مقصد مویشیوں کی نایاب اقسام کو تحفظ فراہم کرنا ہے ‘عبدالباری پتافی
حیدرآباد(رپورٹ*علی رضا رانا)صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک اینڈ فشریز عبدالباری پتافی نے کہا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے حیدرآباد میں لائیواسٹاک بریڈنگ سروسز اتھارٹی قائم کرنے کیلئے اجلاس منعقد کیے جار ہے ہیں جن میں بریڈنگ قانون اور دیگر مسائل زیر بحث ہیں ، لائیواسٹاک بریڈنگ سروسز اتھارٹی کے قیام کا مقصد مویشیوں کی نایاب اقسام کو تحفظ فراہم کرنا ہے ، اتھارٹی کے ذریعے ایک ریسرچ لیب بھی بنائی جائیگی جہاں پر مویشیوں کی مختلف جنس رکھی جائیں گی اور مقامی بریڈرز کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ جو اقسام چاہیں مصنوعی عمل تولید کے ذریعے اس کو حاصل کر سکتے ہیں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ رواں ماہ میں گرینڈ کیٹل شو کا انعقاد کرنا تھا جوکہ سرحدوں پر کشیدہ صورتحال کی وجہ سے فی الحال موخر کیا گیا ہے یہ بات انہوں نے ڈی جی لائیو اسٹاک حیدرآباد کے دفتر میں پولٹری ڈیزیز سرویلینس سب سینٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ اس پولٹری ڈائگنوسٹک سرویلینس سب سینٹر میں پرندوں کے امراض کی تشخیص کی جائیگی اور تشخیصی عمل کے بعد ویکسین کی تیاری بھی کی جائیگی ۔ محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے کراچی میں ایک بہت بڑی لیب پہلے ہی کام کر رہی ہے جبکہ سکھر ، لاڑکانہ میں بھی سرویلینس سینٹرقائم کیے گئے ہیں اتھارٹی یا سرویلینس سینٹر کے قیام سے ہم محکمہ لائیو اسٹاک کو جدید دور کے ساتھ ہم آہنگ کر سکیں گے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت کی انتقامی کاروائیوں کی وجہ سے بیوروکریسی کام کرنے سے کترا رہی ہے ، موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ بھارت میں انتخابات کا سال ہے اور مودی پاک بھارت تعلقات کشیدہ بنا کر پوائنٹ اسکورنگ کرنا چاہتا ہے جبکہ اس کے یہ عزائم پوری دنیا کے سامنے آشکار ہوگئے ہیں اور نہ صرف بھارت کے اندر بلکہ بین الاقوامی قوتوں کی جانب سے بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ماہی گیروں کے حقوق کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ ماہی گیروں کے روزگار اور حقوق کا عدالت کے ذریعے دفاع کر رہی ہے قحط زدہ علاقوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ قحط زدہ علاقوں کے فنڈز مجموعی طور پر تھر کے علاقوں میں خرچ کیے جا چکے ہیں اور محکمہ لائیو اسٹاک تھر فاؤنڈیشن کے ساتھ ملکر تھر کے مویشیوں کی غذائی قلت کے حوالے سے کام کر رہی ہے 2012سے 2014کے درمیان کی جانے والی تقرریوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر صوبائی وزیر نے کہا کہ تقریباً 150لوگ مقرر کیے گئے تھے جن میں کچھ تو چھوڑ کر چلے گئے ہیں جبکہ جو ابھی تک کام کر رہے ہیں انکو بہت جلد مستقل کیا جائیگا بلاول بھٹو اور نواز شریف کی حالیہ ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ن لیگ سمیت سب ہی جمہوری سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر ایک چارٹر آف ڈیمانڈ لانا چاہتی ہے تاکہ عوام کے حقیقی نمائندوں کو عوام کی خدمت کا موقع ملے ، پہلے بھی نواز لیگ کے ساتھ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے چارٹر آف ڈیموکریسی بنایا تھا جس کا مقصد ملک میں جمہوریت کو تحفظ دینا تھا نواز شریف کی ناسازی طبیعت کا مذاق اڑا نا درست رویہ نہیں ہے نواز شریف کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر کی جانی چاہییں۔
میرے معاملے کا نوٹس لیکر مجھے انصاف فراہم کیا جائے‘ مسماۃ فوزیہ
حیدرآباد(بیورو رپورٹ)لطیف آباکی رہا ئشی مسماۃ فوزیہ نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اس کا یہ جا ئز مسئلہ فوری حل کیا جا ئے اور اس کی زند گی بھر کی جمع پو نجی8لا کھ روپے بینک انتظامیہ سے دلو انے میں اس کی مدد کی جا ئے ۔وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے بتایاکہ 8جو ن 2016کو فیصل بینک لطیف آبادیونٹ نمبر8 کی بر انچ میں اپنااکا ؤ نٹ کھلوایا تھا جس میں 8لا کھ روپے ما لیت کے پر ائز بانڈ ز جمع کر ائے اور بینک سلپ پر منیجر آپر یشن شاہد علی خا ن کے دستخط اور بینک اسٹمپ بھی لگی ہو ئی ہے جب وہ چھ ما ہ کے بعد بینک میں اپنا منا فع لینے گئیں تو بتا یا گیا کہ ان کے اکا ؤ نٹ میں رقم جمع ہی نہیں ہو ئی ہے جس پر انہو ں نے بینک منیجر کو درخو است دی پر اس پر کو ئی شنو ائی نہیں کی گئی، بعدازاں انہو ں نے ڈائر یکٹر ایف آئی اے کوبھی تمام شواہد کے ساتھ درخو است دی جس پر تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی انہیں لو گو ں سے پتہ چلاکہ بینک کے منیجر آپر یشن شاہد اور کیشئر زین اس سے قبل بھی اسی طر ح کے فر ڈ میں ملو ث ہیں اور انہو ں نے صارفین سے ایک کر وڑ 40لا کھ کا فر اڈ کیا ہے تا ہم ان میں سے بہت سے متا ثر ین کو ادائیگی کر دی گئی ہے مگر ان کی سلپ اور بینک اسٹمپ کو بینک انتظا میہ جعلی قرار دے رہی ہے اور ان کا مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ منیجر آپر یشن شاہد علی بینک فر اڈ میں جیل بھی کا ٹ چکا ہے اور چند روز قبل ہی ضمانت پر رہا ہو ا ہے جبکہ ان کا ساتھی زین صدر کی ایک نجی بینک میں بطور کیشئر کا م کر ر ہا ہے ،انہو ں نے کہا کہ وہ ایک غریب خا تو ن ہیں جنہوں نے ایک ایک پائی جمع کرکے اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے یہ رقم اکٹھا کی تھی جس سے اسے محر وم کر دیا گیا ہے اور وہ مسلسل بینک کے چکرلگانے پر مجبور ہے لیکن اس کا یہ جائز مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes