لاہور(یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قومی و وفاقی حکومت ق لیگ کے ساتھ اور ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کی رہائش گاہ کا دروہ کیا، مسلم لیگ ق کے صدر شجاعت حسین، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی و وفاقی حکومت ق لیگ کے ساتھ اور ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، ق لیگ کے دونوں وزرا ہماری حکومت کا اہم حصہ ہیں، چودھری شجاعت سیاست کا اثاثہ ہیں۔