محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی

Published on July 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں موسلادھار سے طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کردی ہے ۔ پیر سے بدھ کے دوران پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے ۔کچھ علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔بلوچستان میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ پیر کی صبح شروع ہو گا جو بدھ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔اس دوران بالائی پنجاب اور وسطی پنجاب کے اکثر علاقوں میں شدید سے طوفانی بارشیں ہوں گی۔جنوبی پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب میں سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، گجرات، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاؤالدین، ننکانہ صاحب اور قصور میں بیشتر مقامات پر شدید سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔کچھ علاقوں میں 100 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال، اٹک میں بھی موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔سرگودھا، خوشاب اور میانوالی میں بھی مختلف مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ وسطی پنجاب میں اوکاڑہ، ساہیوال اور پاکپتن میں شدید سے طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔چنیوٹ، جھنگ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب میں بھکر، خانیوال اور وہاڑی میں اکثر مقامات پر موسلادھار بارشوں کی توقع۔لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، مظفرگڑھ، لودھراں، بہاولپور اور بہاولنگر کے اکثر علاقوں میں بھی گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes