ملک میں رواں سال پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آ گئے

Published on March 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) تحصیل لنڈی کوتل بازار کے بارہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ کراچی سے بھی ایک کیس رپورٹ ہوا۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں رواں سال پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ تحصیل لنڈی کوتل بازار کے بارہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد چار ہو گئی ہے۔اس سے قبل، ہنگو، بنوں اور باجوڑ سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پولیو کا دوسرا کیس کراچی سے رپورٹ ہوا۔ دو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes