سنگر امین راجہ کی مسقط میں شاندار پرفارمنس پاکستانیوں سمیت عمانی بھی جھوم اٹھے

Published on August 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

ملی نغمے گا کر حاضرین سے داد وصول کی ’’ویریاں لئی ساڈے کول مزائل وی بڑے نیں ‘‘کو سراہا گیا
لاہور(یو این پی)نامورسنگر امین راجہ کی مسقط عمان میں شاندار پرفارمنس پاکستانیوں سمیت عمانی بھی جھومتے رہے یوم آزادی کے سلسلہ مسقط میں تقریب کا انعقاد پاکستان سوشل کلب نے کیا جس کے روح رواں میاں منیر احمد اور سیکرٹری جنرل زعیم اختر تھے تقریب کو چار چاند لگانے کے لئے پاکستان سے خصوصی طور پر بھنگڑا کنگ سنگر امین راجہ کو مدعو کیا گیاسنگر امین راجہ نے یواین پی سے گفتگو کے دوران بتایا کہ دیار غیر میں وطن کا نام روشن کیا جس پر اللہ کا شکر گزار ہوں گلوکارنے پروگرام میں اپنے ملی نغمے گا کر حاضرین کے دل جیتے اور داد وصول کی بھارتی سنگر جس نے پاکستان کے خلاف گانا گایا تھا کو کرارہ جواب دیتے ہوئیے اپنا سونگ ’’ویریاں لئی ساڈے کول مزائل وی بڑے نیں ‘‘گایا جسے بہت سراہا گیاگلوکار27اگست وطن واپس آرہے ہیں جہاں وہ اپنی تائی امی کی رسم چہلم میں شرکت کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy