پہلا ون ڈے، انگلینڈ کی پاکستان کو 44 رنز سے شکست

Published on August 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 330)      No Comments

06
ساؤتھیمپٹن(یو این پی) پہلے ون ڈے میں پاکستان کا آغاز مایوس کن تھا۔ شرجیل خان سولہ اور پروفیسر حفیظ گیارہ رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ بابر اعظم کو چالیس اور اظہر علی کو بیاسی کے انفرادی سکور پر عادل رشید نے چلتا کیا۔ شعیب ملک سترہ اور وکٹ کیپر سرفرازاحمد نے پچپن رنز بنائے۔ پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹ پر دو سو ساٹھ رنز سکور کیے۔ پاکستانی ہدف کا تعاقب کرنے جیسن روئے اور الیکس ہیلز میدان میں آئے۔ ایلکس ہیلز کے جلد آوٹ ہونے کے بعد جیسن رائے اور جوروٹ نے شاندار بلے بازی کی۔ مین آف دی میچ جیسن رائے نے پینسٹھ کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ چونتیسویں اوور میں میچ کو بارش کی وجہ سے دو بار روکا گیا۔ جس کے بعد دوبارہ کھیل شروع نہ ہو سکا۔ میچ ریفری نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت چوالیس رنز سے فاتح قرار دیدیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 27 اگست کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes