عمران خان کی مانسہرہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت

Published on March 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments
02
اسلام آباد ۔۔۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مانسہرہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیم کو گولیوں کا نشانہ بنانے والے انسانیت اور قانون کے دشمن ہیں۔ایسے تمام عناصر جو انسدادِ پولیو مہم چلانے والے کارکنان پر حملہ آور ہوتے ہیں قوم کے مجرم ہیں۔ جاں بحق کارکن اور پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے صوبائی حکومت کو واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔
Readers Comments (0)




Weboy

Weboy