تمام اداروں اور ان کے سربراہان میں مثالی باہمی روابط اور تعاون ہے: چوہدری فوادحسین

Published on March 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ ایک ٹی وی چینل اور اینکر جس تواتر سے اس خواہش کا اظہار کر رہے ہیں کہ کسی طرح سول حکومت اور سلامتی کے اداروں میں دراڑ پڑے ،ان کیلئے عرض ہے کہ’ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے‘اب ان پر کارروائی ہو تو فوراً جمہوریت خطرے میں آ جائے گی،بہرحال احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پرٹویٹ کرتے ہوئے واضح کیا کہ آج پاکستان کے تمام ادارے اور اداروں کے سربراہان میں جو باہمی روابط اور تعاون ہے اس کی مثال نہیں ملتی، انشاء اللہ پاکستان ایک ایسے راستے پر رواں دواں ہے جس کی منزل خوشحال اور مستحکم پاکستان ہے اور ہمیں یہ ادراک ہے کہ یہ سفر صرف مل کر ہی طے ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ٹی وی چینل اور اینکر جس تواتر سے اس خواہش کا اظہار کر رہے ہیں کہ کسی طرح سول حکومت اور سلامتی کے اداروں میں دراڑ پڑے ان کیلئے عرض ہے کہ ’’ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے‘‘ اب ان پر کاروائی ہو تو فوراً جمہوریت خطرے میں آ جائے گی، بہرحال احتیاط علاج سے بہتر ہے۔اس سے قبل ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں گیارہ روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں چھ روپے کے اضافے کی سفارش کی ہے، اس سے پہلے حکومت تیل کی مد میں ستر ارب روپے سے زیادہ ٹیکس ریلیف دے رہی ہے، اب بھی ان سفارشات پر حتمی فیصلہ عوام کے مفاد کوسامنے رکھ کر کیا جائیگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy