اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر اپنا نام بنانا چاہتا ہوں؛ماڈل حمزہ بٹ

Published on March 31, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

مجھے اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہے کامیابی کے لئے کسی شارٹ کٹ کی تلاش میں نہیں گفتگو
لاہور(یواین پی) میں اپنے ٹیلنٹ کی بنیاد پر اپنا نام بنانا چاہتا ہوں کامیابی کے لیے شارٹ کٹ کا سہارا کبھی نہیں لوں گا یہاں پر ٹیلنٹ کی قدر کرنے کی بجائے سبز باغ دکھانے والے زیادہ ہیں پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ان خیالات کا اظہار ماڈل حمزہ بٹ نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہے اس لئے میں کامیابی کے لئے کسی شارٹ کٹ کی تلاش میں نہیں اور وہ دن دور نہیں جب میں اپنی محنت کے بل بوتے پر اپنا منفرد مقام بنا لوں گا مجھے اندازہ ہے کہ یہ کٹھن راستہ ہے مگر میں حوصلہ نہیں ہاروں گاشوبز میں اپنا مقام بنانے کے لئے مجھے کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں نام بنانے کے لئے دیر تو ہو سکتی ہے اندھیر نہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes