چیف سلیکٹر انضمام الحق ٹیلنٹ کی تلاش میں پشاور پہنچ گئے

Published on April 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

پشاور: (یواین پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق ٹیلنٹ کی تلاش میں پشاور پہنچ گئے۔ قبائلی اضلاع سمیت صوبہ بھر سے 6 ہزار میں سے 250 کھلاڑی شارٹ لسٹ کر لئے گئے۔ چیف سلیکٹر ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بہتر کارکردگی کے لئے پرامید ہیں۔خیبر پختونخوا سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام قبائلی اضلاع سمیت صوبہ بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ کا پروگرام جاری ہے۔ پی سی بی کے چیف سلیکٹر اور مایہ ناز بلے باز انضمام الحق اور وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف پشاور پہنچ گئے ہیں۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ان ڈھائی سو میں سے 20 بہترین کھلاڑی منتخب کئے جائیں گے جن کی تربیت اور تعلیم کے تمام اخراجات سپورٹس بورڈ برداشت کرے گا۔قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کی تلاش خوش آئند ہے، اچھا باؤلر فوری تلاش کیا جا سکتا ہے لیکن اچھے بیٹسمین کی تلاش مشکل ہوتی ہے۔شارٹ لسٹ کئے گئے 250 کھلاڑیوں میں سے 60 کھلاڑی منتخب کر کے 4 ٹیمیں بنائی جائیں گی جو آپس میں 7 ایک روزہ اور 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی۔صوبائی حکومت نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لئے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔ کھیل چاہے کوئی بھی ہو خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ پشاور میں جاری یہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام نئے کھلاڑیوں کی تلاش میں معاون ثابت ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes