ڈاکٹر عبد القدیر خان سمیت دیگر کاعبد الستار ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

Published on July 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 847)      No Comments

03
اللہ تعالیٰ انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ دے اور اُن کے لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے،آمین
لاہور(یو این پی)محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان،چےئرمین قلم فاؤنڈیشن عبد الستار عاصم ،عالمی سیاح مقصود چغتائی ،ڈاکٹر وقار احمد نیاز،رانا عامر رحمان محمود،ملک مقبول ،ممتاز دانشور افتخار مجاز،علامہ نواز بشیر جیلانی ،سیکرٹری ریجنل بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن راحت علی جعفری ،چےئرمین بزم وارث شاہ پاکستان پروفیسر نذر بھنڈر ،چیف ایگریکٹو جگنو انٹرنیشنل اور ممتاز شاعرہ ایم زیڈ کنول اور دیگر عہدیدران نے ایک پیغام میں عالمی شہرت یافتہ ممتاز سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کے انتقال پر دلی افسوس اور دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عبد الستار ایدھی اس صدی کے سب سے بڑے سماجی کارکن تھے جنہوں نے تمام زندگی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کر دی اور انہوں نے فلاحی انسانیت کے حوالے سے وطنِ عزیز پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا ،مرحوم درویش صفت انسان نے تمام عمر سادگی سے بسر کی ۔اللہ تعالیٰ انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ دے اور اُن کے لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے،آمین۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题