عمران خان نے ’’بلاول بھٹو‘‘ کی ہاں میں ہاں ملا دی

Published on April 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

13138757_1109006965833168_4088443018102611704_n
لاہور (یو این پی )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا وزیر اعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ بالکل درست ہے ،اگر میاں صاحب نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو وہ قوم سے سچ بولیں ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت نہیں  بلکہ نواز شریف کی بادشاہت ہے۔وزیر اعظم سے سوال کیا جائے تو وہ جواب دینے کے بجائے مانسہرہ چلے جاتے ہیں ۔اپنی کرپشن پر نواز شریف کا یہ جواب نہیں ہونا چاہیے کہ باقی سارے بھی چور ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں پاکستان کی دوسری بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں اس لیے وزیر اعظم سے پوچھنا میرا حق ہے کہ آپ کے پاس یہ پیسہ کہا سے آیا ہے ؟اور کس طرح آپ نے اسے بیرون ملک منتقل کیا۔ نواز شریف وزیر اعظم ہونے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں،وہ کسی دوسرے سے اسکی کرپشن کے بارے میں کیسے پوچھ سکتے ہیں جبکہ ان پر خود کرپشن کے الزامات ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف بیرون ملک جا کر اپنی فوج کو بدنام کرتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme