بھارتی انتخابات: پرتشدد واقعات میں 3 افراد ہلاک، دھماکا خیز مواد بھی برآمد

Published on April 12, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

نئی دہلی (یواین پی)بھارت میں ہونے والے عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ کے دوران پرتشدد واقعات اور دھماکے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ،کچھ مقامات پر دھماکا خیز ڈیوائسز بھی برآمد کی گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اندھرا پردیش میں تڈی پتری میں ٹی ڈی پی اور وائی ایس آر سی پی کے درمیان پولیس اسٹیشن کے باہر تصادم میں 3 افراد ہلاک ہوگئے،اسی طرح ریاست کے دوران مختلف حصوں میں بھی پرتشدد واقعات رونما ہوئے، جس میں ضلع گنٹر میں وائی ایس آر سی پی کے کارکنوں کی جانب سے مبینہ طور پر اسمبلی اسپیکر کوڈیلا سواپراسادا راؤ پر حملہ کیا ادھر بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر میں ضلع گڈچھرولی میں ایتاپلی کے پولنگ اسٹیشن کے قریب دیسی ساختہ بم سے دھماکا کیا گیاتاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب ریاست آسام کے ضلع ڈبرو گڑھ میں بھی دیسی ساختہ ڈیوائس برآمد کی گئی۔پولیس افسر نے بتایا کہ ڈبرو گڑھ کے علاقے دولیاجن میں ٹی گارڈن سے گزرنے والی تیل پائپ لائن سے دیسی ساختہ بم برآمد کیا گیا،رپورٹ کے مطابق بم کی اطلاع ملتے ہیں سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، تاہم یہاں سے بھی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes