جھنگ کے اکثر علاقوں میں سوئی گیس کا بد ترین بحران

Published on September 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

index
جھنگ (یواین پی )موسم سرما کی آمد سے قبل ہی جھنگ کے اکثر علاقوں میں سوئی گیس کا بد ترین بحران شروع ہوگیاہے اور سوئی ناردرن گیس کے کرپٹ و نااہل حکام نے جھنگ کے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے جبکہ صبح ناشتہ کے وقت گیس کی بندش سے طلباء و طالبات ، سرکاری ملازمین اورکاروبار پر جانیوالے افراد کو شدید پریشانی کاسامنا کرناپڑ رہاہے حتیٰ کہ تمام دن وقفہ وقفہ سے گیس کی بندش نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ہے نیز مقامی سیاستدانوں ، انتظامی افسران کی معنی خیز خاموشی پر بھی سخت احتجاج کرتے ہوئے شہریوں نے صورتحال کے فوری تدارک کا مطالبہ کیا ہے۔ شہر کے اہم ترین علاقہ جات محلہ سلطان والا ، بستی ارائیاں والی، محلہ جوگیاں والا، محلہ باغ والا، محلہ چنبیلی مارکیٹ ، محلہ بھبھرانہ ، سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ سٹی میلادچوک ۔محلہ منشیاوالہ وارڈنمبر۵وغیرہ کے ہزاروں رہائشیوں نے بتایاکہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ جھنگ کے نااہل و کرپٹ حکام نے غیر اعلانیہ طور پر شہر میں بد ترین گیس بندش کا سلسلہ شروع کررکھاہے ۔ انہوں نے کہاکہ عین ناشتہ ، دوپہر اور رات کے کھانے کے وقت گیس مکمل طور پر بند کردی جاتی ہے جبکہ دیگر اوقات میں بھی گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب اس سلسلہ میں محکمہ سوئی ناردرن گیس کے حکام سے رابطہ کی کوشش کی جاتی ہے تویا تو ان کے دفتر کا فون نمبر اٹینڈ ہی نہیں کیاجاتا یا کہہ دیاجاتاہے کہ صاحب فیلڈ میں ہیں۔ حالانکہ اس کے برعکس متعلقہ حکام دفتر میں گپیں ہانکنے اورخوش گپیوں میں مصروف رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ واپڈا کی طرح سوئی گیس حکام نے بھی جھنگ کے باسیوں کو لاوارث شہری سمجھ لیاہے کیونکہ یہاں کے سیاستدانوں کو مال پانی بنانے ، ذاتی مفادات کی خاطر بھاگ دوڑ کرنے کے علاوہ کوئی کام نہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج تک کسی ممبر صوبائی اسمبلی ، قومی اسمبلی یا دیگر لیڈران کی جانب سے مذکورہ صورتحال کے بارے میں کوئی مذمتی بیان جاری نہیں کیاگیا اور نہ ہی کبھی اسمبلیوں میں آوا ز اٹھانے کی زحمت گوارہ کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سٹے آرڈرز کے پیچھے چھپنے والے سیاستدانوں کو جھنگ کے عوام سے کوئی سروکار نہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگرسیاستدانوں نے بجلی و گیس کی بد ترین اور شرمناک لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور آواز نہ اٹھائی تو آمدہ بلدیاتی انتخابات میں انہیں منہ کی کھاناپڑے گی۔ انہوں نے اعلیٰ ارباب اختیار سے بھی صورتحال کا فوری سختی سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes